دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہمہ وقت تیار رہے، سابق سربراہ پاک فضائیہ

مقررین نے بالاکوٹ حملے کے مختلف عوامل جن میں سیاسی حکمت عملی کے منصوبوں اور اس کے مسقبل پر اثرات پرتبادلہ خیال کیا۔

لاہور : پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اور  صدر سی اے ایس ایس  ایئر چیف مارشل کلیم سعادت نےکہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی خریداری کی وجہ سے یہ اہم ہو گیا ہے کہ ہندوستانی خطرے  کے سدِباب کے لئے پاکستان کو موزوں اور مؤثر اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان  فوجی طاقت کے استعمال کے لئے بھی ہمہ وقت تیار رہے۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے ہ بات آج لاہور میں سینٹر فار سیکیورٹی، اسٹریٹیجی اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس ایس پی آر)، یونیورسٹی آف لاہور اور سینٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز اسلام آباد  (سی اے ایس ایس) کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطا ب میں کیا ۔

مقررین نے بالاکوٹ حملے کے مختلف عوامل جن میں سیاسی حکمت عملی کے منصوبوں اور اس کے مسقبل پر اثرات پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مقررین نے پاکستان کو سبق سکھانے کے  بھارت کی بے بنیاد بیان بازی اور اس کی بڑھتی ہوئی سازشوں کی طرف توجہ مبذول کروائی، اور خیال ظاہر کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے  ایک مربوط اور فعال  سلامتی، عسکری اور خارجہ پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کے دوران پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اور  صدر سی اے ایس ایس  ایئر چیف مارشل کلیم سعادت نے اپنے  خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی خریداری کی وجہ سے پاکستان کے لئے یہ اہم ہو گیا ہے کہ ہندوستانی خطرے  کے سدِباب کے لئے پاکستان کو موزوں اور مؤثر اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان  فوجی طاقت کے استعمال کے لئے بھی ہمہ وقت تیار رہے۔

دیگر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان کا موجودہ تزویراتی ماحول برصغیر میں امن و سلامتی کے لئے  بڑا خطرہ بن چکا ہے، اور پاکستان کو ہندوستان کے ان مذموم جغرافیائی عزائم کی بیخ کنی کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

شرکاء نے بالاکوٹ اسٹرائیک کے جواب میں پاکستان کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ پر تفصیلی گفتگو کی اور پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی مقاصد کو پیش ِنظر  رکھتے ہوئے  ہمہ وقت اپنی جنگی استعداد اور آپریشنل تیاریوں پر زور دینا چاہئے۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز، یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے صدر سی اے ایس ایس، ایئر چیف مارشل(ریٹائرڈ)  کلیم سعادت اور ان کی ٹیم کا اس کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

About The Author