دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: تین فٹ کا دولھا ،اڑھائی فٹ کی دلہنیا

شبیر احمد کی دلہنیا کا قد اڑھائی فٹ ہے۔ دونوں میاں بیوی کی زندگی کے نئے سفرکی شروعات کے موقع  پر خوشی دیدنی تھی۔

سرائیکی وسیب کے مرکزی شہر ملتان میں انوکھی شادی دیکھنے میں آئی ہے ۔  تین فٹ کے نوجوان شبیر احمد کو اڑھائی فٹ کی سپنوں کی رانی مل گئی ہے۔

باراتی خوشی سے نہال, ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ اس منفرد شادی کی انوکھی بات یہ بھی ہے کہ  دوستوں نے دولہے کو کندھوں پر اٹھایا  اوردلہن کے گھر لے گئے۔

زندگی کے نئے سفر پر دونوں میاں بیوی خوش ہیں۔ دولھا شبیر احمد کے اہل خانہ کا کہناہے کہ شبیر احمد دس سال سے دلہنیا کی تلاش میں تھے۔

بالاخر شبیر احمد کو اس کے سپنوں کی رانی  شور کوٹ سے مل گئی جہاں سے وہ  بینڈ باجا اور بارات کے ساتھ اپنی دلہنیا بیاہ لائے۔

شبیر احمد کی دلہنیا کا قد اڑھائی فٹ ہے۔ دونوں میاں بیوی کی زندگی کے نئے سفرکی شروعات کے موقع  پر خوشی دیدنی تھی۔

About The Author