املوک جسے عمومی طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتاہے (پاکستانی کی مقامی زبانوں میں اس پھل کو املوک کہا جاتاہے) غذائی اجزاء کا بہترین مرکب ہے۔ جاپانی پھل دل ، فالج، گردے کی پتھری اور کینسر جیسے امراض سے تحفظ میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ خون صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک جاپانی پھل میں 118 کیلوریز ،31 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین، 0.3 گرام چکنائی، 6 گرام فائبر، وٹامن اے کی مقدار 55 فیصد ، وٹامن سی 22 فیصد ، وٹامن ای 6 فیصد جبکہ وٹامن کے 5 فیصد پایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جاپانی پھل میں وٹامن بی سکس 8 فیصد، پوٹاشیم کی روزانہ درکار 8 فیصد اور کاپر 9 فیصد، وٹامن بی ون ، بی ٹو ، فولیٹ، میگنیشیم اورفاسفورس سمیت دیگر غذائی اجناس پائے جاتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق جاپانی پھل غذائی اجزاء کا بہترین مرکب ہے ۔ یہ پھل انسان کیلئے قدرت کا بہترین اور انمول تحفہ ہے جس کے استعمال سے دل کے امراض ، فالج ، گردے کی پتھری اور کینسر جیسےامراض سے بچنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ یہ خون کو صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اے وی پڑھو
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چودہویں قسط||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
نیلے والی تیری، پیلے والی میری!||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی