دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور :دہشتگردوں کی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

بارڈر ملٹر ی پولیس (بی ایم پی )موقع پر پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بندی جاری ہے ، کافی سارے علاقے گھیرے میں لے لیا گیا ہے

روجھان(ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر)

روجھان نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب نامعلوم فراری بگٹیوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکاراور دو ایلیٹ فورس کے سپاہی  شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

بارڈر ملٹر ی پولیس (بی ایم پی )موقع پر پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بندی جاری ہے ، کافی سارے علاقے گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔

فائرنگ کا واقعہ روجھان کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب پیش آیا ہے ۔

ذرائع  کے مطابق فائرنگ میں 3 سیکیورٹی کے جوان اور 2 ایلیٹ فورس کے اہلکار شہید اور تین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بی ایم پی کے رسالدار معظم مزاری اور ڈی ایس پی مہردین مزاری اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

نامعلوم فراری فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں فراریوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔

ادھر ڈیرہ غازی خان کے علاقہ شاہ صدر دین  کے قریب کوٹ مبارک مین پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار  شہید جبکہ 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان  کے تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے چک نوآباد میں ڈاکو اور پولیس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلٹ فورس کا جانباز محمدسلیمان شہید جبکہ 3 پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے ۔۔ڈاکو پولیس معاون محمد حسین جندانی کو پہلے ہی فائرنگ کرکے شہید کرچکے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز بھی موقع پر پہنچے پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو مبینہ ڈاکو عبداللہ اور حیدر مارے گئے ۔۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

About The Author