دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس سے مبینہ جھگڑا، علی حیدر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں 4 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا

مظفرگڑھ: بلاول بھٹو کے جلسے کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کی جانب سے ڈی پی او سے مبینہ جھگڑے اور بدتمیزی پرتھانہ سول لائن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مظفرگڑھ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں 4 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا۔

پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز جلسے کے دوران گاڑیاں پنڈال میں داخل نہ ہونے دینے پر ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے بدتمیزی کی تھی۔

ایم پی اے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پولیس ملازمین کو دھکے بھی دئیے۔

About The Author