دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں اہلکار تحصیل کلاچی میں واقع  ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں اہلکار تحصیل کلاچی میں واقع  ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے۔

مقامی پولیس کا کہناہے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بلال اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی اور ملزمان کی تلاش جاری کردی ہے۔

فائرنگ میں شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کی جارہی ہے ۔

تحصیل کلاچی میں رواں ہفتہ دہشتگردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے رواں ہفتہ اب تک چار سیکورٹی اہلکاروں سمیت ایک شہری دہشتگردانہ واقعات میں شہید ہوچکے ہیں ۔

منگل کے دن پیش آنے والے واقعہ میں دو ایف سی اہکاروں سمیت 1 شہری شہید ہوا تھا

About The Author