دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان: پولیس کلرک نے والدہ ، بہن اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مذکورہ پولیس اہلکار نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ تمام لاشوں کو  سول اسپتال لورالائی  میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیاہے ۔

بلوچستان کی مشرقی ضلع لورالائی میں پولیس کلرک نے اپنی والدہ، بہن، اور بیوی کوقتل کردیا-تہرےقتل کے بعد ملزم نے  خودکشی کرلی۔ پولیس نے تہرے قتل کی وجہ گھویلو ناچاقی  بتائی ہے –

لورالائی ڈسٹرکٹ پولیس زیارت کے جونئیر کلرک ثاقب علی ولد انتظار حسین قوم اعوان سکنہ بخاری اسکیم لورالائی نے اپنے گھر واقع بخاری سکلیم میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر پسٹل سے اپنی والدہ فوزیہ بی بی بعمر 45 سال ، اپنی زوجہ سعیدہ بی بی اور اپنی بہن گوشہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

مذکورہ پولیس اہلکار نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ تمام لاشوں کو  سول اسپتال لورالائی  میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیاہے ۔

لورالائی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔  مزید تفتیش لورالائی کی مقامی پولیس کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے ۔

About The Author