پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز جنوبی وزیرستان کے رہائشی مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے فنگر پُش اپس لگاکر 23 واں عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ 34 بار فنگر پش اپس لگا کر یہ ریکارڈ بنا لیا۔ع
جنوبی وزیرستان کے اس قابل فخر سپوت عرفان محسود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ای میل موصول ہوگئی ہے ۔ عرفان محسود اس سے پہلے بھی 22 عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے ۔
عرفان محسود نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ریکارڈ بنا کر فخر محسوس کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مزید ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں جس سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کو دہشتگردی کے نام سے جانا جاتا تھا مگر میں دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔
عرفان محسود نے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے سپورٹ نہ ہونے کے برابر تھا لیکن پاک فوج نے ہر موقع پر سہولیات کے ساتھ ساتھ حوصلہ دیا جس کی بدولت آج کامیابیوں کی سیڑھیاں عبور کر رہا ہوں ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی