مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں میدان مارلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں میدان مار لیا ہے ۔ 

ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

محمد آصف نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل آج ہی کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور ، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔  محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

%d bloggers like this: