حریم شاہ اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنا سکتی ہے تو میں بھی وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ ملانا چاہتا ہوں وزیر اعظم پر میرا بھی حق ہے ۔
آج مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شہری ملحقہ موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیااور پولیس اور انتظامیہ کو خودکشی کی دھمکی دی۔
اسلام آباد میں شہری موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا،،پولیس کے ساتھ مذاکرات میں اس نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور دیہات میں سہولیات کا مطالبہ کیا۔ اندھیرا ہونے کے بعد پولیس نے شہری کو باحفاظت نیچے اتار لیا۔
نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر وزیراعظم سے ملاقات اور اپنے دیہات میں سہولیات کا مطالبہ کر دیا ۔
نوجوان نے پولیس سے مذاکرات میں کہا اگر ٹک ٹاک گرل حریم شاہ وزارت خارجہ میں جاکر ویڈیوز اور تصاویز بنا سکتی ہے تو کیا میرا حق نہیں ہے؟ میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگتا میرے دیہات میں سہولتیں دی جائیں۔
پولیس اور انتظامیہ نے ساڑھے تین گھنٹوں کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری قاسم کو اتار کرتحویل میں بھی لے لیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،