نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملکی قرضے پہلی بار 33ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے

ستمبر 2018میں ملکی قرضے 25ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے ۔ ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 8ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہواہے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں ملک کے ذمے قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔ ملکی قرضے پہلی بار 33ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مرکزی بنک  کے مطابق ملکی قرضےستمبر 2019کے اختتام تک 33ہزار2سو47ارب روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔

ستمبر 2018میں ملکی قرضے 25ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے ۔ ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 8ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہواہے۔

پی ٹی آئی کی  موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں میں 9ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

About The Author