جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیزاجلاس

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ ایوان کو قانون کے مطابق چلارہے ہیں۔۔پوری قوم جان لے ناموس رسالت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد: آج قومی اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیزاجلاس ہوا، حکومتی اوراپوزیشن بنچوں سے ایک دوسرے پر تندو تیزجملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری پرتنقید کے نشترچلا دیئے۔حکومتی ارکان بھرپوردفاع کرتے نظرآئے۔

اسپیکراسد قیصر کا کہنا تھا کہ وہ بطوراسپیکرگارنٹی دیتے ہیں کہ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک طرف حکومتی ارکان دوسری جانب اپوزیشن ارکان مسلسل ہنگامہ آرائی پر آمادہ نظر آئے۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں ایک بار پھر گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم اورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ سارے نظام کو لپیٹ دے گا۔ ۔یہاں انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد کااعلان کردیا بھی ایوان کے اندرکیا۔ ،وفاقی وزیرمراد سعید نے اقامہ رکھنے پرخواجہ آصف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ ایوان کو قانون کے مطابق چلارہے ہیں۔۔پوری قوم جان لے ناموس رسالت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

%d bloggers like this: