جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم لیکن مثبت ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے کا کہناہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے  جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم ہے لیکن مثبت ہے، مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہناہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے  جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بورڈ کارکردگی کی بنیاد پر  45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرے گا، پاکستان کے ساتھ معاشی پالیسیز کا تعین کیا گیا ہے،

جائزہ مشن 28 اکتوبر سے  8 نومبر تک پاکستان میں رہا اور مشن نے نوٹ کیا کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف میں بہتری دکھائی ہے۔ پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد بھی بہتر کیا ہے ۔

ادھر آئی آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کا گردشی قرضوں کے پاورڈویژن پلان پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشین ڈیویلیپمنٹ بنک کے اعلی سطحی وفد نے پاور ڈویژن کی طرف سے مربوط گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کے پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہاہے۔

یہ وفد جمعہ کے روز وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان سے ملا جس میں گردشی قرضوں سے متعلق گفتگو ہوئی اور پاور ڈویژن کے حکام نے اس پلان سے متعلق وفد کو بریف کیا ۔

ملاقات میں وفاقی سیکٹری پاور عرفان علی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس اعلی سطحی وفد کو پاور ڈویژن کی طرف سے لیے گیے دیکر تکنیکی اور انتظامی اوقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے گردشی قرضے کو روکنے کے پلان کی منظوری ہر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

About The Author