لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء میں مزیدتاخیرقطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے زیادہ مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔
سردار عثمان احمد خان بزدار نے یہ بات آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے ۔ اجلاس میں ای ٹال ٹیکس سسٹم کے نفاذ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ باتیں نہیں، اب کام کرنا ہوگا،محکمانہ کارروائی میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں اورنمبر پلیٹس کے اجراء کو جلد سے جلد یقینی بنایاجائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ میں کسی بھی روزفریدکورٹ ہاؤس میں ایکسائز آفس کا اچانک دورہ کروں گا۔مختلف اضلاع میں بھی ایکسائز دفاتر کے اچانک دورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی وی آر ایس سسٹم کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ اوروصولی کا بہتر میکانزم وضع کیا جائے۔
صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈی جی ایکسائزاور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،