نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنا جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے،نیر بخاری

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مزید کہا کہ آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہو  گیا کہ نااہل حکمران پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔

سابق چیرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پاکستان سید نیر حسین بخاری نےیکطرفہ قانون سازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اہوزیشن کو بحث کی اجازت دئے بغیر قومی اسمبلی سے آرڈینینسز  اور بلز پاس کراناحکمرانوں کے غیر جمہوری طرز عمل کاتسلسل قراردیاہے.

پیپلزپارٹی میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنا جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والی ذہنیت پارلیمنٹ کی بے توقیری کے درجہ اول پر فائز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون سازی سے متنازعہ قوانین پاس کرانا مطلق العنانہ سوچ کی عکاسی ہے  ۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ جمہوریت سے نابلد حکمرانوں کو علم ہونا چائیےکہ قومی و عوامی مفاد کی قانون سازی پر تو اپوزیشن کی رائے اور تجاویز کا احترام کیا جاتا ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا بلڈوز کئے گئے بلز اور آرڈینینسز قومی عوامی مفاد کی بجائے کسی کے "ذاتی مفاد” میں ہیں؟

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مزید کہا کہ آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہو  گیا کہ نااہل حکمران پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ  میں جلد بازیاں ثابت کر رہی ہیں کہ نالائقوں کی گھر روانگی نوشتہ دیوار ہے ۔

About The Author