نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گنے کے ریٹ میں دس بیس روپے کی خیرات قبول نہیں ہے، کسان بچاؤ تحریک

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، کسان بچاؤ تحریک

رحیم یار خان
کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے چیئرمین چودھری محمد یسین نے پروگریسو گروؤر ایم پی اے چودھری محمد ارشد، آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، کسان بچاؤ تحریک رحیم یار خان کے چودھری نصیر وڑائچ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

چینی کا ریٹ بڑھانے والے حکمرانوں کی سوچ اور انصاف پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے. گنے کے ریٹ میں اضافے کا ابھی تک اعلان نہ کرنا شوگر مافیا اور حکمرانوں کی ملی بھگت اور اندرونی استحصالی گٹھ جوڑ کی چغلی کھا رہا ہے .

فصلات کے ریٹس کے حوالے سے کسان اپنا جائز حق چاہتے ہیں خیرات نہیں. سرکاری طور پر کسان گنے کے ریٹ میں دس بیس روپے کی خیرات قبول کرنے کی بجائے اپنی گنے کی کاشت کم کرنے کو ترجیح دیں گے.

گنے کے ریٹ پر ڈالی جانے والی ڈکیتیاں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں. کل اپوزیشن کے دور میں کسانوں کے ہمدرد بننے والے جہانگیر خان ترین آج اپنی جماعت کے دور اقتدار میں کسان کے لیے کچھ کریں ورنہ کسان انہیں بھی ُُ ُ وہ ٗ ٗ سمجھیں گے.

اس سال گنے کی کم کاشت اور پیداوار میں متوقع شدید کمی کی وجہ سے کسانوں کو گنے کا 300 روپے تک ریٹ شوگر ملوں والوں کو ضرور دینا پڑے گا.

سید محمود الحق بخاری اور جام ایم ڈی گانگا نے کسانوں سے التجا کی ہے کہ وہ گنے کی کاشت کو گھٹا کر اپنے اوپر کچھ ترس کریں. وسیب کے گنے کے کاشتکار اپر پنجاب مکئی کے کاشتکاروں کی طرح اپنے حق کے لیے باہر نکلیں.

About The Author