دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کی چھ ضلعی حکومتیں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں

آڈٹ رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی کے 6اضلاع کو 2ارب 14کروڑ محصولات کا حدف دیا گیا،  چھ اضلاع کی انتظامیہ  ابتک صرف 71 کروڑ روپے جمع کرسکیں ۔

کراچی کی چھ ضلعی حکومتیں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔  فنڈز کا رونا رونے والے کی اپنی کارکرادگی صفر آئی ہے ۔آڈٹ رپورٹ نے پول کھول دیا۔

سال 19-2018 میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل کوئی بھی ضلع محصولات کا ہدف حاصل نہ کرسکا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی کے 6اضلاع کو 2ارب 14کروڑ محصولات کا حدف دیا گیا،  چھ اضلاع کی انتظامیہ  ابتک صرف 71 کروڑ روپے جمع کرسکیں ۔

ملیر ضلع کو 208 ملین روپے کا ٹارگٹ دیا گیا مگر اس ضلع نے صرف 79 ملین روپے محصولات جمع کیے۔  ڈسٹرکٹ کاؤنسل ملیر 41 ملین کی جگہ صرف 12 ملین جمع کرسکی ۔

ضلع وسطی میں 615 ملین روپے کی جگہ 118 ملین روپے  کے  محصولات حاصل کئے جاسکے ۔

ضلع کورنگی 170 ملین روپے کے محصولات کے حصول میں ناکام ہوگیا۔ ضلع کورنگی صرف 41 ملین روپے کے محصولات جمع کرسکا۔

کراچی کے  ضلع شرقی کو 332 ملین کا ٹارگٹ دیا گیا محصولات جمع ہوئیں صرف 138 ملین روپے۔  ضلع جنوبی 774 ملین روپے کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکی ، ضلع جنوبی نے صرف 327 ملین روپے جمع کئے۔

About The Author