دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفرگڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

مظفرگڑھ (علی جان)
تھانہ خانگڑھ پولیس کا منشيات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔بدنام زمانہ منشيات فروش میراج گل کو 3 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی کی ہدایت پر تھانہ خان گڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ خانگڑھ کے سب انسپکٹر مظہر سعید رندهاوا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پل گنجہ پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے میراج گل قوم موسیٰ خیل کے قبضہ سے 3کلو چرس برآمد کر لی اور میراج گل کو موقع سے گرفتار کرلیا۔اور ملزم کے خلاف 9c کا مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر محمد سلیم جتوئی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی انسپکٹر محمد سلیم جتوی نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کسی قسم کی معافی اور رعايت کے حقدار نہیں ہیں اسلیے ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کی سفارش قبول نہیں کی جاے گی.


مظفرگڑھ(علی جان)تھانہ کندائی کے علاقے سابقہ رنجش پر اسلحہ کے زور پر اغوا ہوجانے والے دونوں افراد 12 گھنٹوں میں بازیاب کرا لئیے گئے،
تفصیل کے مطابق ابتدائی اطلاع میں مورخہ 5 اکتوبر 2019 کو صبح 9 بجے تھانہ کندائی پولیس کو اطلاع ملی کہ کپاس کی فصل کی چنائی کے دوران دوسری کئی خواتین و مردان کے سامنے اسلحہ کے زور پر ملزمان نے زبردستی پرانی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے محمد رفیق اور شاہینہ بی بی کو اغوا کر لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اس وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور افسران کو اس وقوعہ کے حوالے سے آگاہ کیا، وقوعہ کی سنگینی پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید، ایس ایچ او کندائی کی چھٹی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور ملک شریف ملانہ کو مغویان کی فوری برامدگی کیلئے خصوصی ٹاسک دیا، ملزمان کی تلاش کیلئے اہالیان علاقہ، جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل مخبران تعینات کیئے گئے، چھاپوں کیلئے ایلیٹ فورس کی دو خصوصی ٹیموں نے مقامی پولیس کی مدد کی اور بالاخر تمام ممبران کی کوششوں سے دونوں مغویان کو پولیس نے 12 گھنٹوں کے محدود وقت میں بازیاب کرا لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو مغویان کی فوری برامدگی پر شاباش دی اور مزید حوصلہ افزائی کیلئے علی پور جا کر پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی تقسیم کا اعلان کیا،


About The Author