دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی چولستان میں ٹڈی دل کے حملوں میں شدت آ گئی

بہاولپور ڈویژن کے روہی چولستان میں ٹڈی دل کے حملے مسلسل جاری ہیں بلکہ روز بروز ان میں شدت اتی جارہی ہے۔ بھارتی علاقے راجھستان سے ٹڈی دل کے بہت بڑے سوارم روہی چولستان میں داخل ہو رہے ہیں جن کے خلاف فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن اور چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور نے اپریشن کو تیز کر دیا ہے۔66 لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیلا روہی چولستان گزشتہ چار ماہ سے ٹڈی دل کے شدید حملے کی لپیٹ میں ہے گزشتہ ہفتے سے بھارتی علاقے راجھستان سے ٹڈی دل کے حملوں میں مذید شدت ائی ہے جس کے خلاف چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور اور فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیموں نے اپریشن تیز کر دیا ہے. فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق روہی چولستان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے بڑے سوارم مسلسل حملہ آور ہو رہے ہیں جن کے خلاف 9 ٹیمیں اپریشن کر رہی ہیں اور ابتک کے اپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔

About The Author