دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹر محمد حفیظ اور ن لیگی سینیٹر چودھری تنویر کے خلاف ایف بی آر کی کارروائی

ایف بی آر کے مطابق  زمین اسلام آباد نیو ائر پورٹ کے قریب واقع ہے،، چوہدری تنویر کے چھ بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی پھرتیاں سامنے آئی ہیں۔ بے نامی جائیداد کیس میں ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر خان پہلا شکار بن گئے،اثاثے چھپانے پر قومی کرکٹر محمد حفیظ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سابق حکمران جماعت کے رہنما اداروں کے نشانے پرہیں۔  چوہدری تنویر خان مبینہ طور پر بے نامی جائیداد کے مالک نکلے،ن لیگی سینیٹر کے خلاف ایف بی آرکے بے نامی زون نے ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیاہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق سینیٹرچوہدری تنویر سات ہزار ایک سو پچیس کنال زمین کے اصل مالک ہیں، جائیداد کی مالیت پندرہ ارب سے زائد ہے، یہ اراضی چوکیدار، سکیورٹی گارڈ، گن مین کے نام ہے۔

ایف بی آر کے مطابق  زمین اسلام آباد نیو ائر پورٹ کے قریب واقع ہے،، چوہدری تنویر کے چھ بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ایف بی آر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا ہے،محمد حفیظ پر الزام ہے کہ انہوں نے سترہ کروڑ مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔

قومی کرکٹر نے اپنے ایک بیان میں ایف بی آر کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف بی آر کی ریٹرنز سالانہ جمع کراتے ہیں،

About The Author