دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیاقت پور ٹرین حادثہ:58میں سے 42میتوں کی ڈی این اے سے شناخت کرلی گئی

اعجاز بُرڑو نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو ڈیڈ باڈی کل سے دینے کا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔

لاہور: پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز بُرڑو نے کہاہے کہ رحیم یار خان کے تحصیل لیاقت پور میں ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی 58 ڈیڈ باڈیز کی شناخت ممکن نہیں تھی ان میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے پر ان ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے چولہے سے آگ لگنے کی وجہ  سے ہوا ہے جو ایک سانحہ میں تبدیل ہو گیا۔ وہاں موجود گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اعجاز بُرڑو نے کہا کہ ٹرین لیاقت پور سے چھ بجکر پندرہ منٹ پر روانہ ہوئی اور چھ بجکر اکیس ہر حادثہ ہوا۔ ٹرین کی روانگی کے وقت کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چلتی ٹرین میں دو دفعہ الارم چین پل ہوئی لوکو موٹیوز میں ایونٹ ریکارڈ ہوتا ہے، چھ بجکر اٹھارہ منٹ پر چین پل ہوا اور چھ بجکر اکیس منٹ پر گاڑی رک گئی۔

اعجاز بُرڑو کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ چار سے پانچ منٹ میں ہوا. 3.4اور5 نمبر میں آگ لگی۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں کوچ نمبر 4 میں ہوئی اس میں 57 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سیفٹی کا تھری لیئر سسٹم کا پنکھے اور ٹیوب لائٹس کا بھی سرکٹ بریکر ہوتا ہے۔ کسی قسم کے شارٹ سرکٹ پر پاور پلانٹ ٹرپ ہوجاتا ہے اس سے اتنا نقصان بھی نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے ٹرین میں تین آگ لگنے کے حادثات ہوئے ۔ 1992 میں عید سپیشل میں آتش زدگی کا واقعہ ہوا  2009 میں ہوا اور اب حادثہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو نے بہت اچھا کام کیا  پاک آرمی کے بہت مدد کی.۔ 58 ڈیڈ باڈیز کی شناخت ممکن نہیں تھی ان میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے پر ان ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کیا جارہاہے۔

اعجاز بُرڑو نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو ڈیڈ باڈی کل سے دینے کا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔ 17مزید جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کل دوپہر تک آجائےگی۔

لواحیقن کو ڈیڈ باڈی دینے کے حوالے سے ریلوے کے افسران و دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پوری پارٹی کو بک نہیں کریں گے تاکہ کوئی پریشانی ہو۔

About The Author