دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرتار پور راہداری کا منصوبہ سکھ برادری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لئے ہیں۔

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ  کرتار پور راہداری کا منصوبہ سکھ برادری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کیلئے آنیوالی سکھ کمیونٹی کوحکومت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل سے اس وقت بھارت میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔پوری دنیا کے سکھ برادری کے جذبات خوشی اور انسباط سے لبریز ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لئے ہیں۔بین المذاہب ہم آہنگی کے اس تاریخی اقدم سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کی اس سے بڑی مثال پور ی دنیا میں کوئی نہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام سے امن، محبت اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ ملے گا۔

About The Author