دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیرملکی باشندوں کے شناختی کارڈ کیوں بنائے؟ نادرا کے 4ملازمین کو38ماہ کی سزا

عدالت کی طرف سے ملزمان کو تین تین سال اور دو دو ماہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملزمان میں سید حسام حامد،محمد بختیار،راحیل مہتاب اور ذیشان حنیف شامل ہیں ۔

کراچی: مقامی عدالت نے غیر ملکی باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس  کی سماعت میں فریقین کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد نادرا کے چار ملازمین کو 38، 38 ماہ کی سزا سنادی ۔

عدالت کی طرف سے ملزمان کو تین تین سال اور دو دو ماہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملزمان میں سید حسام حامد،محمد بختیار،راحیل مہتاب اور ذیشان حنیف شامل ہیں ۔

ایف آئی اے نے ملزمان پر 51 غیر ملکی باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں  مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ملزم حسام حامد نادرا سینٹر سائٹ انڈسٹریل ایریا کا انچارج تھا اور اسی کی نگرانی میں غیر ملکی باشندوں کے شناختی کارڈ بنائے گئے۔

About The Author