لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما خواجہ سلمان رفیق کو کیمپ جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کیمپ جیل کا عملہ لیگی رہنما کو لیکر جنرل اسپتال پہنچا۔
ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ سلمان رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کیا گیا،جیل ڈاکٹر نے ن لیگی رہنما کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیرصحت کی اسپتال منتقلی کا مقصد میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کروانا ہے ۔
واضح رہے کہ خواجہ سلمان رفیق نیب کی طرف سے بنائے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب