دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10سال سےکم عمر بچوں سے زیادتی کےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی

رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے کیسز کے حوالے سےضلع لاہور پہلے نمبر پرہے۔ لاہور میں بچوں ،بچیوں سے زیادتی کے182کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور : 10سال سےکم عمر بچوں سے زیادتی کےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے، رواں ماہ کے 10ماہ میں 1219کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 831بچوں کےساتھ بدفعلی،11بچوں کوبے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ 372بچیوں کیساتھ زیادتی ،5بچیوں کو قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے کیسز کے حوالے سےضلع لاہور پہلے نمبر پرہے۔ لاہور میں بچوں ،بچیوں سے زیادتی کے182کیسز رپورٹ ہوئے۔

94بچے اور85بچیوں درندوں کی جنسی ہوس کا نشانہ بنے،2بچوں اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ریجن فیصل آباد میں 140کیسز رپورٹ ہوئے، وہاں 101بچوں سے بدفعلی اور139بچیوں کیساتھ زیادتی کےکیسز رپورٹ ہوئے۔ 1بچے اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد قتل  بھی کر دیا گیا ۔

بہاولپور میں بچوں سے زیادتی کے  160کیسز رپورٹ ہوئے، 106بچوں سے بدفعلی ،54بچیوں کیساتھ زیادتی کی گئی۔ 3بچے اور ایک بچی کوہوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

اسی طرح ملتان میں بچوں سے زیادتی کے86کیسز رپورٹ ہوئے،69بچوں سے بدفعلی ،17بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

ڈی جی خان میں 105بچوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 86بچوں سے بدفعلی،17بچیوں سے زیادتی کی گئی جبکہ 1بچی کو قتل کر دیا گیا۔

About The Author