دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں اسموگ کاراج، آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری سے دوچار شہریوں نے حفاظی انتظامات کے طور پر ماسک پہن لئے

لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں پر سبقت لے گیا ،،، شہر کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ گئی ،، شہریوں کو آنکھوں میں شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیاہے۔

ماحولیاتی آلودگی نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،، سرحد پار پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلنے سے دھویں نے لاہور کا رخ کیا ،،تو،، ائیر کولٹی انڈیکس کی شرح چار سو چون تک پہنچ گئی۔

مال روڈ اور پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقے سب سے ذیادہ فضائی آلودگی کا شکار ہیں ،، جہاں کے کوالٹی انڈیکس کی شرح آٹھ سو کے قریب پہنچ گئی ،، عالمی ادارہ صحت کے تحت صحت مند کوالٹی انڈیکس کی معیاری شرح صفر سے پینتیس کے درمیان ہونی چاہیے

آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری سے دوچار شہریوں نے حفاظی انتظامات کے طور پر ماسک پہن لئے ،، غفلت پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام متعلقہ محکموں کو سموگ کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات اُٹھائےجائیں ۔

سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج لاہور میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان بھی کیاہے۔

About The Author