دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اردوبازار لاہور میں 6 روزہ کُتب میلے کا آغاز

دکانداروں نے کہا کہ کتاب پڑھنے کےشوقین حضرات اپنی پسندیدہ کتابیں مارکیٹ کی نسبت پچاس سے ساٹھ فیصد سستی قمیت ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  اردو بازار انتظامیہ کے زیر اہتمام چھ روزہ کتاب میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔کتابوں کے شوقین طلبہ وطالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ کتابیں خریدینےکےلیے امڈ آئی۔

کتابوں کا شوق ہے تو اردو بازارلاہور چلیے ،کتب بینوں کے لئے اردو بازار میں چھ روزہ میلہ سجا دیا گیا ہےجہاں شہریوں کےلیے سیاسی، تاریخی اور مذہبی کتابوں سمیت معروف لکھاریوں کی تصانیف موجود ہیں۔

خواتین اور مردوں سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے میلے کا رخ کیا اور اپنی پسندیدہ کتب خریدیں۔

دکانداروں نے کہا کہ کتاب پڑھنے کےشوقین حضرات اپنی پسندیدہ کتابیں مارکیٹ کی نسبت پچاس سے ساٹھ فیصد سستی قمیت ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔

میلے میں شریک ایک کتب بین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا پر ہم پی ڈٰی ایف کتابیں پڑھتے ہیں لیکن اس کتاب میلے کا مقصد کتاب کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

چھ روز کتاب میلہ گیارہ نومبر کی شام تک جاری رہے گا، کتب بینی کی شوقین مناسب نِرخوں پر کتابیں خرید سکیں گے۔

انٹرنیٹ  کی  سہولت  عام  ہوئی  تو  کتب  بینی  کا  رجحان  کم ہوتا چلا گیا ایسے  میں کتاب میلے کا انعقاد ٹھنڈی  ہوا  کے  جھونکے سے  کم  نہیں ہے۔

About The Author