دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایوان بالا:حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان آزادی ‏مارچ کے حوالے سے لفظی گولہ باری

سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی مولابحش چانڈیو کو تقریر کے دوران ٹوکا تو مولابحش چانڈیو نے فیصل جاوید کو"بےبی" کہہ ‏دیا ۔۔ جس پر ایوان میں ہنگامہ ہو گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان آزادی ‏مارچ کے حوالے سے لفظی گولہ باری جاری ‏رہی ۔سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے درمیان سخت جملوں ‏کا تبادلہ ہوا ۔

فیصل جاوید نے مولا بخش چانڈیو کو تقریر کے دوران ٹوکا تو مولا بخش چانڈیو نے انہیں بے بی کہہ دیا ۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ ‏کر دیا ۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مولانا ‏عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ سال بعد مڈ ٹرم الیکشن کی ‏تاریخ موجود ہے ۔ ملک میں تاجر، کسان، ڈاکٹرز، نرسز، اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں ‏اور ہیجانی کیفیت ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور ‏اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ‏تحریک انصاف نہیں لائی تھی ۔ دنیا بھر کے انویسٹگٹیو رپورٹرز نے یہ ‏رپورٹ بنائی ۔ایک دوسرے چور ‏کہنے والے آج ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی مولابحش چانڈیو کو تقریر کے دوران ٹوکا تو مولابحش چانڈیو نے فیصل جاوید کو”بےبی” کہہ ‏دیا ۔۔ جس پر ایوان میں ہنگامہ ہو گیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا اس صورتحال کے ذمہ دار وزیراعظم اور ‏وزرا ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا ۔ سینیٹ ‏کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

About The Author