اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی پورٹ پر کھڑی درآمدی 1017گاڑیوں کا مسئلہ حل کردیا ۔ درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر ہی کلیر کروانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ای سی سی میں وزارت توانائی کی 136.54ارب روپے اور 36 ارب روپے کی فنانس فسیلٹی کی سمری پیش کی گئی ۔ اس فنانس فسیلٹی کا مقصد پاور ہولڈنگ کی گزشتہ فنانس فسیلٹی کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں بقایا جات کی ادائیگی تھا ۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق پاور ہولڈنگ کی فسیلٹی پانچ سال کی تھی جس میں سے دو سال گریس پریڈ تھا کو مکمل ہو چکا ہے،پرنسپل انسٹالمنٹس کو مزید دو سال کےلئے موخر کردیا گیا ۔
ای سی سی میں گاڑیوں کی درآمد کا معاملہ بھی اٹھایاگیا۔ ای سی سی نے کراچی پورٹ پر کھڑی درآمدی 1017گاڑیوں کا مسئلہ حل کردیا ۔ درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر ہی کلیر کروانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ای سی سی نے کامرس ڈویژن کے سولر پینل کی درآمد سے متعلق 21اگست کے ایس آر او کا مسئلہ بھی حل کردیا۔ کلکتک چترال -چک درہ روڈ این فائیو کےلئے کنسلٹینسی سروس لینے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔
ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی سمری ای پی سی ایل ساؤتھ افریقہ کے 2.7ارب ڈالر کے ساڑھے آٹھ فیصد شئیرز کےلئے سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی بھی منظوری دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہیلتھ کےلئے 784ملین روپے کی ضمانتی گرانٹ منظور کرلی۔ای سی سی نے وزارت نیشنل ہسٹری اینڈ لڑیری ہیر ٹیج کی 255ملین روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی ، پی این سی اے کےلئے 75ملین روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
وزارت انسداد منشیات کےلئے 14ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی ۔
ای سی سی نے وزارت دفاع کی سمری پر اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کےلئے 6.21ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی ۔
وزارت پیٹرولیم کی سمری پر او ایم سیز اور ڈیلر مارجن میں اضافہ کی سمری منظور کرلی ،آئندہ سے او ایم سیز اور ڈیلر مارجن سالانہ مہنگائی کی بنیاد ہر ہر سال کیا جائیگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،