نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ صحت کا اعزاز ،فیلڈ ایپیڈیمیا لوجی ٹریننگ پروگرام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کر لیا گیا

فیلڈ ایپیڈیمیالوجی پاکستان کے ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مرزا عامر بیگ نے پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ قومی ادارہ صحت پاکستان کے تحت چلنے والےقومی ادارہ صحت پاکستان کے تحت چلنے والے فیلڈ ایپیڈیما لوجی ٹریننگ پروگرام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق عمدہ کارکردگی کی بنا پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کو یہ اعزاز اٹلانٹا میں منعقدہ 10 ویں عالمی کانفرنس برائے تربیتی پروگرامز کی تقریب میں دیا گیا ۔ یہ کانفرنس یکم نومبر 2019 کو اٹلانٹا میں TEPHINET
کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

فیلڈ ایپیڈیمیالوجی پاکستان کے ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مرزا عامر بیگ نے پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

فیلڈ ایپیڈیمالوجی ٹریننگ پروگرام پاکستان،صحت عامہ کی خدمت کے لئے قائم دو سالہ تربیتی پروگرام ہے جو سی ڈی سی امریکہ ،ٹیفینیٹ امریکہ ، وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت پاکستان کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔یہ پروگرام قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں قائم ہے۔

یہ صحت کے نظام کو تقویت دینے والا پروگرام ہے جو وبائی بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی فوری طور پر شناخت ، انکے بارے میں اطلاع دینے اور موثر انداز میں رسپانس دینے کے لئے پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

اب تک دنیا کے کل 71 فیلڈ ایپیڈیمالوجی ٹریننگ پروگراموں میں سے صرف 17 کو تسلیم کیا گیا ہے ، اب اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ مراکش کو بھی ٹیفینیٹ TEPHINET نے تسلیم کیا ہے۔

About The Author