دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صوبائی وزیر پر کرپشن کے الزام میں سنائی گئی احتساب عدالت کی سزا غلط قرار

عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا مرید کاظم کو سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ کیس میں باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

پشاور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر پر کرپشن کے الزام میں سنائی گئی احتساب عدالت کی سزا کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا مرید کاظم کو سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ کیس میں باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

درخواست گزار مرید کاظم نےعدالت کو درخواست کی تھی کہ احتساب عدالت نے ان پر جرم ثابت ہونے تک جیل میں گزراوقت بطور سزا قرار دیا تھا،حالانکہ میرے خلاف نہ کوئی ثبوت تھے نہ ہی شکایت کنندہ۔ بے گناہ جیل میں قید رہا۔

عدالت نے کیس میں سزایافتہ  دیگر تمام ملزموں کی سزا بھی کالعدم قرار دیدی۔

About The Author