لاہور: لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی کی سپلائی شروع کردی ۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹریک کا وولٹیج لیول گیارہ کے وی کی بجائے تینتیس کے وی رکھا گیا ہے۔
لیسکو کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔ لیسکو کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔
اورنج لائن اتھارٹی کو بجلی کی سپلائی بھی ضرورت کے مطابق دی جائے گی۔ لیسکو کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے بنائے گئے شاہ نوراسٹئشن پر ابھی اڑتیس ایمپئرز بجلی چل رہی ہے جبکہ ڈیمانڈ چون میگاواٹ ہے۔
اسی طرح یو ای ٹی اسٹیشن پر گیارہ ایمپئیرز چل رہے ہیں جبکہ ڈیمانڈ چون میگاواٹ ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،