نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش، دھرنے کے شرکاء ڈٹے ہوئے ہیں

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے

وفاقی دارالحکومت میں بارش ہورہی ہے۔‏اسلام آباد میں تیز بارش کے باوجود دھرنے کے شرکاء موجود ہیں ۔

بارش سے بچنے کے لیے انہوں نے پلاسٹک شیٹس اپنے اپور اوڑھ لی ہیں ۔

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر ، زیریں خیبرپختونخواہ اوربالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب کےا ضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بلند پہاڑوں پر برفباری کابھی امکا ن ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ، سکردو0 اورگوپس میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author