دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی کونسل یونیورسٹی آف دی پنجاب کا طلبہ کے داخلوں کی منسوخی پر احتجاج

احتجاج کیمپس پل کے قریب کیا گیا. جس میں یونیورسٹی کے پنجابی سرائیکی اور بلوچ طلباء نے بھر پور شرکت کی. اپنے سرائیکی بہن بھائیوں کی آواز بنے۔

لاہور: سرائیکی کونسل یونیورسٹی آف دی پنجاب کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے داخلے منسوخ کرنے پر آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کامیاب پرامن احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کیمپس پل کے قریب کیا گیا. جس میں یونیورسٹی کے پنجابی سرائیکی اور بلوچ طلباء نے بھر پور شرکت کی. اپنے سرائیکی بہن بھائیوں کی آواز بنے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تین دن مانگ لئے ہیں. جس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلے دوبارہ بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اگر پھر بھی یونیورسٹی انتظامیہ دوبارہ داخلے سرائیکی طلباء اور طالبات کے بحال نہیں کرتی تو جو حرکت طلبا کریں گے ان کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور ہوں گے۔ 

طلبہ نے ڈی ایس پی غلام علی چیمہ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن اور ایس ایچ او وحدت کالونی کا تین دن میں داخلے بحال کرانے کا تحریری معاہدہ کیا ۔

https://www.facebook.com/468664373495129/posts/981129555581939?vh=e&d=n&sfns=mo

لاہور پولیس کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کہا گیاہے کہ جن طلباء و طالبات کے جمع کاغذات جعلی ہونگے اور جو میرٹ پر پورے نہیں ہونگے ان کے داخلے منسوخ کر دئے جائیں گے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو داخلے بحال کر دیئے جائیں گے ۔

About The Author