دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان ,راجن پور، مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان ,راجن پور، مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

رپورٹر)تحصیل کوٹ ادو:

کوٹ ادواور گردونواح میں اسٹامپ پیپرزکی قلت، بلیک میں فروخت جاری،عدالتی ودیگرامورمیں سائلان کوشدیدپریشانی کاسامنا،  تفصیلات کے مطابق ۔

ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں 20روپے،50روپے، 100روپے والے اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے، تحصیل کوٹ ادو میں 50روپے اور20روپے کا اسٹامپ کافی عرصہ سے نایاب ہو گئے ہیں،

اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی کے باعث طالبعلموں ودیگر افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے، 100روپے والا اسٹامپ 700روپے میں اور50والا اسٹامپ350روپے میں دھڑلے سے بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

جسکی وجہ سے اسٹامپ فروشوں کی چاندی ہو رہی ہے ۔ دوسری طرف تحصیل آفس کوٹ ادوکے دفتر کے باہر بیٹھے اسٹامپ فروشوں نے بھی ات مچائی ہوئی ہے ۔ جنھوں نے آنے والے سائلین کو لوٹنا شروع کیا ہو اہے جبکہ ضرورت مند اسے بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،

اس حوالے متاثرین چوہدری محمد ندیم سرور،غلام عباس بھٹہ،عبدالرشید،غلام مرتضیٰ،اللہ بخش،حاجی ربنواز ودیگر نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں بلیک میں اسٹامپ فروخت کیے جارہے ہیں،

ڈومیسائل،بیان حلفی، مختارنامہ خاص، بجلی،سوئی گیس اور واٹرسپلائی کی فائلز سمیت نقشہ جات،بینک ڈیکلریشن کی تیاری کے لئے سائل دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں ۔

جبکہ مقامی وضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی ہے، سماجی ومذہبی کاروباری تنظیموں عوامی حلقوں نے نگران وفاقی وزیر داخلہ، ڈپٹی کمشنرمظفرگرھ علی شہزاد سے مطالبہ کیاہے ۔

کہ وہ اسٹامپ کی مصنوعی قلت کانوٹس لے کرفوری طورپر اسٹامپ کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر):

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ چوتھی تھل جیپ ریلی کو اس سال کی شاندار تفریحی پروگرام بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس سال معمول سے ہٹ کر پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں،

جس میں مظفرگڑھ کے صنعتی ادارے بھر پور تعاون کریں گے، یہ بات انہوں نے جیب ریلی کے سلسلے میں صنعتی اداروں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب سمیت صنعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سال جیب ریلی کو فیسٹول کے طور پر منایا جارہا ہے جس میں ضلع کی ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں، 15نومبر کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، 16اور 17کی درمیانی شب کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

جس میں معروف گلوکار اور مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے مظفرگڑھ میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور وقت کے ساتھ ساتھاس کو بین الاقومی معیار کی ریلی بنایا جائے گا اور یہ جیب ریلی مظفرگڑھ کی پہچان بن جائے گی جس سے مظفرگڑھ کا نام بھی روشن ہوگا۔

اجلاس میں شریک تمام صنعتی اداروں کے نمائندگان نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کی عوام کو ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے وہ ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اجلاس میں پارکو، کیپکو، ٹیکسٹائل ملز، شوگر ملز کے نمائندگان نے شرکت کی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر):

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریونیو لینڈ ریکارڈ کا اچانک معائنہ کیا اور سنٹر میں بد نظمی پر برہمی کا اظہا ر کیا، انہوں نے سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ سنٹر کے اندر صرف ٹوکن والے افراد کو آنے دیا جائے غیر متعلقہ افراد کو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا جائے،

ٹوکن جاری کرنے کے بعد لاؤڈ سپیکر پر اعلان کیا جائے اور ترتیب سے متعلقہ افراد کو سنٹر میں داخل کیا جائے تاکہ کام میں آسانی ہو اور وقت کا ضیاع نہ ہو، انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ان کی صحیح رہنمائی کی جائے

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یاسستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ باہر انتظار کرنے والے سائلین کیلئے سایہ دار جگہ، پینے کا صاف پانی اور واش رومز کا معقول انتظام کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں موجود سائلین سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر):

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ ضلع کے سب بچے ہمارے ہیں ان کی اچھی صحت اور اچھی خوراک و غذا کو خیال بھی ہم نے رکھنا ہے، بچوں کو غذائی قلت سے محفوظ بنانا ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کمیٹی برائے غذائی قلت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں پینے والے پانی کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی لیبارٹری سے تجزیہ ضرور کرایا اجائے۔

محکموں کے دئیے گئے اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے، بچوں کو غذائی قلت سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور و آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کرائے جائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر عبدالقیوم نے بتایا کہ غذائی قلت کے شکار گھرانوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے 5مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا گیا ہے،

سکولوں اور ہسپتالوں میں ہاتھ خشک کرنے والی مشینیں نصب کی گئی ہیں، خواتین میں فولک ایسڈ کی گولیاں تقسیم کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں بھی غذائی قلت کے خاتمے اور ضلعی کی ترقی کیلئے معاونت کررہی ہیں، اجلاس میں سی ای او تعلیم مسعود ندیم،ڈاکٹر شاہد ریاض، ام کلثوم سیال، قاضی اظہر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ۔

مسلح افراد نے ماں بیٹی اٹھالی،گن پوائنٹ پر کار میں ڈال کر فیصل آباد کے علاقہ میں لے گئے،ماں سے رات بھر اجتماعی زیادتی،بیٹی کو غائب کردیا،موبائل ٹریکنگ سے پولیس ملزمان تک پہنچ گئی،

والدہ برآمد،بیٹی سمیت ملزمان غائب ہوگئے،عدالت کے حکم پر خاتون کا طبعی معائنہ،متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ قصبہ چوک سرور شہید کے رہائشی اللہ رکھا بھٹی کی بیوی شمیم بیگم 22اکتوبر کی شب اپنی بیٹی جواں سالہ سعدیہ کے ہمراہ اپنے رشتہ دار سے مل کر واپس اپنے گھر جا رہی تھیں کہ راستہ میں کار سوار طارق بھٹہ نے اپنے دیگر ساتھیوں بادل بھٹہ،بہادر بھٹہ ایک نامعلوم کے ہمراہ انہیں گھر پہنچانے کے بہانے کار میں زبردستی بٹھا لیا ۔

اور انہیں گھر چھوڑنے کی بجائے فیصل آباد کے علاقہ میں کسی نامعلوم کے مکان میں لے گئے جہاں شمیم بیگم کی بیٹی سعدیہ کو کہیں اور جگہ بھیج دیا گیا ۔

جبکہ شمیم بیگم کے ساتھ طارق بھٹہ اور بادل بھٹہ رات بھر اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے،پولیس چوک سرور شہید نے موبائل فون کی لوکیشن سے فیصل آباد چھاپہ مارکر خاتون شمیم بیگم کو برآمد کرلیا،

جبکہ ملزمان اور سعدیہ غائب تھے،پولیس نے متاثرہ شمیم بیگم کو عدالت میں پیش کیا،عدالت کے حکم پر شمیم بیگم کا طبعی معائنہ کرانے کے بعد متاثرہ شمیم بیگم کی مدعیت میں پولیس چوک سرورشہید نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر475/19زیر دفعہ365بی376آئی درج کرکے ملزمان اور مغویہ سعدیہ بی بی کی تلاش شروع کردی ہے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر‘:

نامعلوم کار سوار شاپنگ سنٹر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان نقدی اٹھا کر لے گئے،

رقبہ کے تنازعہ پر مسلح افراد کا زمیندار پر تشدد ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کرکے فرار،

نہم کلاس کی طالبہ سے2اوباشوں کی چھیڑ خوانی شور پر فرار،

قبضہ خوروں کی بیوہ کی اراضی پر قبضہ کی کوشش۔

قتل کے مقدمہ میں زیر حراست قاتل سے پسٹل برآمد،

پولیس نے 2منشیات فروش بھی دھر لئے بھاری مقدار میں دیسی شراب و چرس برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں گزشتہ شب شعیب شاپنگ سنٹر کے 4نامعلوم کار سوار تالے توڑ کر دکان سے چاول سگریٹ،سرف،چائے ودیگر سامان مالیتی 2لاکھ 2ہزار سمیت نقدی 3ہزار اٹھا کر لے گئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی سلطان محمود شرقی کے رہائشی عابد خان مشوری کا اپنے بھائی صادق کے ساتھ اراضی کا تنازعہ تھا،گزشتہ روز عابد مشوری کا بیٹا غلام مصطفےٰ رقبہ پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں صادق مشوری اپنے بیٹوں انصر،منور مشوری کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور غلام مصطفی اور اس کے والد عابد کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر566ٹی ڈی اے میں اشرف آرائیں کی 15سالہ بیٹی نہم کلاس کی طالبہ حمیرا چنا گزشتہ روز بھانہ مویشی میں مویشیوں کو پانی پلارہی تھی کہ اسی اثناء میں آصف بلوچ اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آگئے اور حمیرا چنا سے چھیڑ خوانی شروع کر دی،لڑکی کے شور پر اسے چھوڑ کر فرارہوگئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادیخان منڈا کے رہائشی بیوہ حلیمہ بی بی کے واقع ٹی پی لنک رقبہ پر منظور چانڈیہ،آصف چانڈیہ،ممتاز چانڈیہ نے قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر بیوہ حلیمہ بی بی سمیت مزارے صلاح الدین اور بیوہ کے بیٹے پر کلہاڑی کے وار سے تشدد کرکے انہیں زخمی کرکے فرار ہوگئے،

پولیس چوک سرور شہید نے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار قاتل ثاقب شہزاد سے دوران تفتیش پسٹل اور خنجر برآمد کرلیا،

پولیس کوٹ ادو کے دوران گشت نورشاہ طلائی کے رہائشی غلام ہاشم ملہیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ سنانواں پولیس نے دوران گشت بلال موچی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 75گرام چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثرریاض ملک نے آ رپی او عمران احمر کے ہمراہ تونسہ شریف میں کھلی کچہری لگائی.

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے 55ارب روپے کے خطیر رقم کا تاریخی پیکج دیا ہے.

عوام کے ایک ایک پیسہ کو شفاف انداز میں ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ وہ افسران او رمحکموں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں ۔

کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بدعنوانی پر سخت کارروائی کی جائے گی. وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے. انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محکموں کی سروس ڈیلیوری، تعلیم اور صحت کے ساتھ میونسپل سروسز، صفائی، سیوریج پانی او رعلاقہ کی محرومی کو دور کرنا ہے جس کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرور ت ہے.

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا منصوبوں کی بروقت تکمیل عدم دلچسپی پر افسران کو معاف نہیں کیاجائے گا. دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کو عزت و تکریم دی جائے گی.

کمشنر مدثر ریاض ملک نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کییآ رپی او عمران احمر نے کہاکہ علاقہ کی خوش نصیبی ہے کہ سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کیاگیا.

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ کی محرومی دور ہو گی. ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کہاکہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پہلے شکایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرتی تھی تاہم اب وزیر اعلی پنجا ب کی ہدایت پر ہر جاری منصوبے کو مانیٹر کیا جائے گااو رکرپشن پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ نوید حسین اور دیگر افسران موجو د تھے.


ڈیرہ غازیخان. :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے خبردار کیا ہے کہ ناقص اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سے ذمہ داری واپس لے لی جائے گی ۔ سکولوں میں این ایس بی فنڈز کے استعمال پرچیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے والے اے ای اوز کیخلاف بھی سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز اے ای اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں این ایس بی ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈ ی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اے ای اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ متعلقہ سکولوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق این ایس بی فنڈز کا منصفانہ اور شفاف ترین استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت ترین نگرانی کریں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ این ایس بی فنڈز سکولوں میں سہولیات کی بہتری پر خرچ کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سکول ریفارمزروڈمیپ کے انڈیکیٹرز پر عملدرآمد میں ناقص کارکردگی کے حامل ایجوکیشن منیجرز اور سکولوں کے ہیڈٹیچرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اے ای اوز انتہائی بنیادی سطح کے سپروائزری آفیسرز ہیں۔انتظامی امورکی کڑی نگرانی کے تحت مستحکم بناناانکی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے اجلاس کے دوران سکول ریفارمزروڈمیپ کے انڈیکیٹرزخصوصا ایل این ڈی کے نتائج کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام انڈیکیٹرز پراحسن عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع کے ایجوکیشن منیجرزاورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کے آپس میں اشتراک کو مشاورتی بنیاد پرمستحکم بنانے کی ہدایت کی۔


ڈیرہ غازیخان. :

ڈیرہ غازیخان او رراجن پو رکے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کااجلاس 6نومبر کو دو بجے دن کمشنر / پراجیکٹ ڈائریکٹر مدثرریاض ملک کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا.

اجلا س میں قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا. یہ با ت کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ملک کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان. :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ محکمے جائز شکایات کا فوری ازالہ کرکے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔محکموں میں رابطہ کا فقدان دور کیا جائے۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروسز پر نمودار ہونے والی ہر عوامی شکایت پر بروقت کارروائی کی جائے انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ہر محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے کو فوکل پرسن مقرر کرے جو ڈیش بورڈ پر موصول عوامی شکایات پر پیشرفت رپورٹ اپ لوڈ کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی ہر درخواست پر بروقت کارروائی کی جائے۔ بیشتر مسائل صرف بہتر رہنمائی سے حل ہوسکتے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نکمے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں.


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے تحصیل تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا معیار چیک کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق،سرکل آفیسر محمد ارشد رند،سب انجینئر محمد امجد بھٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن،منگروٹھہ چوک تا بستی بزدار روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان. :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تونسہ شریف کی چار دیواری گرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کالج کی چار دیواری، بیت الخلاء کی تعمیر اور سکیورٹی اقدامات کیلئے سروے کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے کالج کی مرمت و بحالی کے بجٹ اور اخراجات کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور بوسیدہ سرکاری عمارتوں کی بحالی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

وزیر اعلی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری کارروائی کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ سٹی کا بلاک 50 میں بدنام زمانہ برائی کے اڈاہ پر چھاپہ ،دوران ریڈ 2 عورتیں 6 مرد رنگ ریلیاں مناتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کی کہ بلاک 50 میں امتیاز عرف کالی، عمار اور سردار عرف سرداری کی سربراہی میں برائی کا اڈہ قائم ہے جوکہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ٹیم تشکیل دے کرعوام الناس کی شکایت پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود دو خواتین شکیلہ، سنیتا اور چھ مردوں عبدالرشید، سیف الرحمن، صابر، عدیل، حنیف کالو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیاایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرﺅف نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ انکی میری اولین ترجیح میں شامل ہے برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک نمبر 17ڈی جی خان میں انٹر کالجئیٹ چیمئین شپ والی بال منعقد ہو ئی فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج بلاک 17اور ابدالین سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کے مابین ہوا ۔

جو گورنمنٹ ڈگری کالج نے باآسانی جیت کر فائنل اپنے نام کر لیابورڈ کی نمائندگی حبیب اللہ نے کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17پروفیسر سیدشہزاد حسین نے کی اور ٹیم انچارج محمد انور حیات ،پروفیسر عماد الدین کنونیئر سپورٹس اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔


راجن پور:

05نومبر2019 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن کے مطابق ہفتہ برائے اسپورٹس منایا جا رہا ہے ۔ جس کا آغاز آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں کیا گیا ہے ۔ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے اسپورٹس ویک کے افتتاحی مقابلہ جات کے موقع پر کہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری ،پرنسپل شاہینہ ناز، پرنسپل نذیر احمد سکھانی،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حفیظ اللہ انجم ،ملک نوید ،ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر کامرس کالج اور گرلز کالج کی بچیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں رسہ کشی ،دوڑ ،بیڈ منٹن کے مقابلہ جات ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے فاتح ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دیں۔

اس موقع پر اسپورٹس آفیسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یہ ہفتہ اسپورٹس منانے کے لئے ضلع راجن پور کے مختلف مقامات پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کئے جا رہے ہیں۔


راجن پور:

سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام نے پانچ سال کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ دھرنے والوں کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی، غیر جمہوری اور نا قابلِ قبول ہے ،

۔وزیراعظم نہیں بلکہ دھرنے والے گھر جائیں گئے اور انشاءاللہ عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتے ہوئے ریاست مدینہ کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرّحمان اور دھرنے میں موجود دیگر سیاسی قائدین کی طرف سے قومی اداروں پر بلا جواز تنقید انتہائی غیر مناسب اور بے بنیاد ہے ، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

اس لیے دھرنے میں شامل تمام قائدین کو چاہیے کہ جمہوری سوچ اور روایات کی عکاسی کرتے ہوئے ایسے خیالات اور جذبات کا اظہار نہ کریں جس سے ملک دشمن قوتوں کو تقویت ملے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہوئی ہیںاور اب جب معاشی اصلاحات کی وجہ سے معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے،

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے پاکستان آ رہی ہے ان حالات میں ہم مزید کسی تجربہ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی موروثی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک وژن اور جدوجہد کے تحت وجود میں آئی ہے اور اس جدوجہد کا مقصد پاکستان کو بد عنوان نظام، کرپشن اور ذاتی مفادات پر مبنی سیاست سے پاک کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔


راجن پور:

05نومبر2019 ریسکیو 1122ضلع راجن پور میں بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔ہر قدرتی آفات میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بروقت موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔ جس محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

اس سے بھی بڑھ کر مزید محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے ریسکیو 1122کے ملازمین کو پرموشن ملنے پر بیج لگاتے ہوئے کیا۔

ڈی سی نے اس موقع پر پرموشن پانے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان کا کردار مثالی ہے ۔سول سرونٹ کی زندگی میں پرموشن ایک خواب ہوتا ہے ۔

آج ان کا خواب پورا ہو گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین، یعقوب شروانی ،کلیم قریشی ،نذیر احمد سکھانی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رانا یامین نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے ریسکیو 1122کے 27ملازمین کو پرموشن دی جا رہی ہے ۔امید ہے کہ یہ سب نوجوان مزید محنت کر کے اپنی کارکردگی میں اضافہ کریں گے ۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان :

روجھان
تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ عمر کوٹ کے موضع کچہ شیر مار پانچ سال قبل شجر کاری کر کے 317 ایکڑ سرکاری اراضی پر شیشم کیکر اور سفیدے کا وسیع وعریض جنگل محمکہ جنگلات کا عظیم کارنامہ ہے۔

تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ دریا پار موضع کچہ شیر مار میں قائم جنگل جس کے رقبہ کو قابضین سے واگزار کروا کر 2014 میں ضلع راجن پور سے شجرکاری کر کے شیشم کیکر اور سفیدے کے ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے ۔

جنگل کے پودوں کے کاشت کے لئے ناجائز قابضین سے واگزار کیا گیا کل رقبہ 317 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اور اس پر اس وقت زیر کاشت 250 ایکڑ رقبہ پر محیط شیشم کیکر اور سفیدے کے ہزاروں کی تعداد پودے لگائے گئے ۔

جو پانچ سال رکھوالی کے بعد اس وقت تن آور درخت بن کر ایک وسیع و عریض جنگل بن چکا ہے جو محمکہ جنگلات کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ 317 ایکڑ پر محیط جنگل محمکہ جنگلات کی ملکیت ہے جس پر کروڑوں روپے مالیت کے شجر موجود ہیں ۔

اس کی رکھوالی دیکھ بھال کے لئے سرکاری بیلداروں کو بھی تعینات کیا گیا اور جملہ زیر کاشت رقبہ میں پودوں کو پانی کی فراہمی کے لئے چار سو کھالے بنائے گئے تھے۔

ہماری ملاقات کچہ شیرمار میں موجود محمکہ جنگلات کے بلاک آفیسر دیانت علی مزاری سے ہوئی انہیں نے ہمیں جملہ تفصیلات سے آگاہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014/15 میں جب فلڈ کا پانی آیا تو کچھ پودے پانی کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔

مگر ہمارے محمکہ جنگلات کے ایس ڈی او راجن پور کی ہدایت پر مزید سفیدے لگائے گئے جو اب وہ پودے نشونما پا رہے ہیں۔

یہ جنگل جہاں پر میڈیا ٹیم نے جا کر وزٹ کیا جہاں ناہموار راستے آمدورفت کے لئے کو سڑک نہ ہی کوئی بنیادی سہولیات سولنگ وغیرہ بھی نہیں بنائے گئے مگر جب ہم وہاں پہنچے تو محکمہ جنگلات کی کارکردگی دیکھ کر معلوم ہوا کہ یہ کاشت کیا گیا ۔

جنگل جہاں ہر ہزاروں درختوں کے علاوہ مختلف قسم کے نایاب پرندے اور مختلف قسم کے جانور کا بھی مسکن ہے ایک اپنی مثال آپ خوب صورت جنگل ہے کشادہ راستے بھی درمیان میں بنائے گئے تھے ۔

اور وہاں پر رقبے کی اختتامی حدود پر چار سو برجیاں بھی نصب تھیں اور وہاں پر تعینات جنگل کا چوکیدار شفیق احمد بھی موجود تھے، چوکیدار نے بتایا کہ یہ محمکہ جنگلات کی کوششوں اور محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر دیانت علی کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان :
روجھان سٹی کے الگ فیڈر سمیت پورے حلقے میں بجلی کے نظام کو ٹھیک کرینگے تاکہ گرمیوں میں بجلی کی سپلائی میں تعطل نہ ہو اور روجھان کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری.
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی سفارش پہ ایس.ای واپڈا ڈیرہ غازی خان نے تحصیل روجھان کے مختلف علاقوں کے اضافی ٹرانسفارمر اور کچھ کے اپرگریڈیشن کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی ہو گیا ہے.

ان علاقوں میں.
1 محلہ شیر محمد لکھانی روجھان کا اضافی 100 KVA کا ٹرانسفارمر.
2. محلہ اطہر علی مزاری کا 100 سے 200.
3. بستی ساون روجہان شہر.50 سے 100.
4. بستی راجہ خان سلیم آباد 25 سے 50.
5. بستی عرض محمد چونگلی واہ ماچکہ 10 سے 25.
6. ڈاکخانہ روجھان کا اضافی 100.
7. پارک روجھان شہر کا اضافی 100.
7.شیخ خلیفہ ہسپتال کا اضافی 100 KVA کے ٹرانسفارمر منظور کئے گئے ہیں جن کو محکمانہ ضروری کارروائی کے بعد ان جگہوں پر لگا دیئے جائینگے۔

واضع رہے چند دن قبل رکن قومی اسمبلی مزاری نے ایس.ای.میپکو ڈیرہ غازی خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے تمام ٹرانسفارمرز کی جلد منظوری کا سفارش کی تھی جن کو واپڈا اتھارٹی نے منظور کیا.

ان تمام کاموں کی نگرانی سردار دوست علی مزاری کے سرپرستی میں سابق تحصیل ناظم اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ,شباب ہاشم مزاری اور رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا عبدالمجید چونگلی کریں گے.

About The Author