دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے متفرق درخواست پر حکومت کو نوٹس

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نے مولانا کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے، کسی قسم کی منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور بغاوت کی کارروائی کے لیے متفرق درخواست پر حکومت پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،

درخواست گزار کے وکیل نے کہا مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نے مولانا کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے، کسی قسم کی منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

About The Author