لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کیس سننے والی انسداد منشیات عدالت میں نئے جج کی تعیناتی کر دی ہے ۔
قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر حسن کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں،سیشن جج شاکر حسن کی خدمات 3 سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر وفاق کے سپرد کی گئی ہیں۔
سیشن جج شاکر حسن انسداد منشیات عدالت لاہور میں فرائض سر انجام دیں گے،نوٹیفیکیشن میں سیشن جج شاکر حسن کو 8نومبر تک نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اہم مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ مستقل جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیسز التواء کا شکار ہو رہے تھے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،