دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ میں انصارالاسلام کا شکایت کیمپ

آزادی مارچ دھرنے میں آنے والوں کے سامان کی چوری اور گمشدگی کی شکایتیں عام ہوئیں تو دھرنا انتظامیہ نے خود ہی ایکشن لے لیا۔

اسلام آباد کے آزادی مارچ دھرنے شرکت کے لیے آنے والوں کا جیب کتروں نے جینا دوبھر کیا تو انصارالاسلام نے اس کا حل نکال لیا۔۔ دھرنے کے لیے بنائے گئے کیمپ میں ابتک 5 چور پکڑے گئے اور 70 سے زائد شکایتوں کا ازالہ ہو چکا ہے۔

آزادی مارچ دھرنے میں آنے والوں کے سامان کی چوری اور گمشدگی کی شکایتیں عام ہوئیں تو دھرنا انتظامیہ نے خود ہی ایکشن لے لیا۔ انصارالاسلام کے رضاکاروں نے ان شکایتوں کے ازالے کے لیے کیمپ قائم کر دیا۔

اس کیمپ کا سربراہ محمد اسماعیل ہے جس کا تعلق سکھر سے ہے اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں چوری سے متعلق 250 سے زائد شکایتیں موصول ہو چکی ہیں جن میں زیادہ تر جیپ کتروں کے ہاتھ صاف کرنے سے متعلق ہیں۔ جن میں 70 سے زائد کا ازالہ ہو چکا ہے اور پانچ چور بھی پکڑکر پولیس کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

ان چوروں سے برآمد ہونے والی رقم اور اشیاء تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے بھی کر دیں گئیں ہیں۔۔اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان چوروں کا طریقہ واردات انوکھا ہے جس کے لیے یہ بچوں کا استعمال کرتے ہیں۔۔ دھرنے کے شرکاء میں شامل چور جیب کاٹنے کے بعد چوری کی گئی اشیاء یہ بچوں کی جیب میں ڈال دیتے ہیں۔

جب یہ پکڑے جائیں ان سے کچھ برآمد نہیں ہوتا اسی لیے کئی چوریوں میں مالکان کو اپنی قیمتی اشیاء سے محروم بھی ہونا پڑا۔ کیمپ منتظمین کا کہنا ہے کہ جو چور انہوں نے پکڑے ہیں انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

مگر پولیس نے انہیں چھوڑ دیا جس کے بعد وہ پھر اسی دھرنے میں دندناتے پھرتے ہیں۔ اس کیمپ کے دوسرے منتظم خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ شکایت کے لیے یہاں آنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے اور کی قیمتی اشیاء کو ڈھونڈنے کی زمہ داری انصارالاسلام کے رضاکاروں کا سونپی جاتی ہے۔

جو ان اشیاء کو ڈھونڈنے کے بعد انہیں اس کیمپ میں پہنچا دیتے ہیں اور یہاں سے متعلقہ وارث سے رابطہ کر کے متعلقہ اشیاء ان کے حوالے کر دی جاتی ہیں۔ابتک اس کیمپ نے 3 سو سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جنہیں ان کی متعلقہ اشیاء کی برآمدگی کے بعد حوالگی کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے۔

اس کیمپ میں اب بھی 50 سے زائد شناختی کارڈز،بٹوے، ہزاروں روپے امانتا موجود ہیں جو انصارالسلام کے رضاکاروں کی جانب سے یہاں جمع کرائی گئیں ہیں۔انصارالاسلام کا یہ کیمپ بلا معاوضہ 24 گھنٹے یہاں آنے والوں کی شکایتوں کے ازالے کے لیے کوششیں کرتا ہے۔

About The Author