نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

ایلیٹ فورس کے جوانوں کوفرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج کیپٹن (ر)فیرروز شاہ کی ہدایات پر آر پی اوڈیرہ کی سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے جوانوں کو کسی بھی حادثہ کے رونما ہونے کی صورت میں

پولیس لائن اسپتال کے میڈیکل عملہ کی جانب سے زخمیوں کو فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بارے میں تمام تر ضروری ہدایات و مکمل طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایلیٹ فورس کے جوانوں کو کسی بھیحادثہ میں ہونے والے زخمیوں کی موقع پر امداد اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے کے لیے ٹریننگ فراہم کی گئی جس میںفسٹ ایڈ میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے میڈیکل آلات و ادویات جو کہ کسی زخمی کو اس کی امداد کے طور پر کام آ سکتے ہیں سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی اوران کے درست استعمال کے بارے ٹریننگ دی گئی جوکہ موقع پر کسی بھی حادثہ میں زخمی ہوئے اہلکاورں یا کوئی بھی شخص کو درکارہوں کے بارے میں آگاہ گیا تاکہ اسپتال پہنچنے تک کسی بھی زخمی کو خطرناک صورت حال میں جانے سے فوری طور پر بچایا جا سکے ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)فیروز شاہ نے کہا کہ شہر یا اسپتال سے دور مختلف دہشت گردی کی ہونے والی وارداتوں یا حادثات میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں یا عام شہریوں کو موقع پر طبی امداد نا ملنے یا اسپتال تک آنے میں کئی بار شدید تکلیف اور دوشواری کا سامنا ہوا ہے اور پولیس اہلکار اکثر اوقات شہر سے دور دراز علاقوں میں مختلف حادثات کا شکار ہوئے ہیں جہاں پر انہیں بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے کافی تکلیف سے گزرنا پڑاہے اسی حوالے سے مزید تمام تھانہ جات میں فسٹ ایڈ ٹریننگ فوری طور شروع کرنے اور تھانہ جات اور تمام پولیس موبائل میں فسٹ ایڈ کٹ فراہم کرنے کے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔مزید اسی حوالے سے بہتری لانے کے لیے اس سلسلے میں ریسکو 1122اور باقاعدہ سینئر میڈیکل سپیشیلسٹ کی بھی خدمات بھی حاصل کی جائیں گیں اور پولیس لائن ڈیرہ میں تمام پولیس اہلکاروں کےلیے فسٹ ایڈ ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گاتاکہ کسی بھی نوعیت کے حادثہ میں ہونے والے زخمیوں پولیس اہلکار یا کہ عام شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کر کے ان کی مدد کی جا سکے ۔


قدیم ارمڑ زبان و ثقافت کے تحفظ اور ترقی کے لیے قومی کانفرنس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان : پشتو اکیڈیمی پشاور یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیبرپختونخوا کی قدیم ارمڑ زبان و ثقافت کے تحفظ اور ترقی کے لیے دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ عبدالرحیم چیف آف ارمڑ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پشتو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصراﷲ جان، سابق ڈائریکٹر ایف بی روزی خان، ارمڑ ویلفئیر پاکستان کے صدر عارف زمان برکی ، گومل یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار عالم محسود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتو اکیڈیمی کے ڈایریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر نے کہا کہ پشتو اکیڈیمی کے بنیادی مقاصد میں زبانوں کی ترقی و ترویج شامل ہے اور ارمڑ اس خطے کی ایک اہم اور تاریخی زبان ہے جسکا تحفظ ہمارے بنیادی مقاصد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں جنکی مدد سے ہم اس قابل ہوئے کہ زبان اور ثقافت کے فروغ کے لئے ہم عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاءکا شکریہ ادا کیاجبکہ مہمان خصوصی چیف آف ارمڑ عبدالرحیم نے کانفرنس کے انعقاد پر پشتو اکیڈیمی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ کہ ارمڑ زبان کو جماعت پنجم تک پڑھانے کی ابتداءکی گئی ہے جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ معروف مصنف اورسابق ڈائریکٹر ایف بی آر روزی خان نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اور شرکاءکانفرنس کو ارمڑ زبان کے سکرپٹ اور دیگر پہلووئں پر تفصیلی بریف کیا۔ گومل یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار عالم محسود نے کانفرنس کو ارمڑ زبان کی ترقی کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ برکی ویلفئیر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عارف زمان برکی نے پشتو اکیڈیمی اور ہائیر ایجوکیشن کے مشترکہ کاوش کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ حکومت ارمڑ زبان و ثقافت کی ترویج کے لئے مزید اقدامات کرے تا کہ ارمڑ زبان و ثقافت معدومیت کے خطرے سے بچ نکلے۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنت کی نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد اکبر ہوتی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کوشش ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے تمام زبانوں کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ممبر ملک کی حیثیت سے یونیسکو کنونشن پر دستخط کیے ہےں اور اسے اپنے


موٹرسائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ چشمہ روڈ کوکار اڈہ کے قریب موٹرسائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موسائیکل سوار 75 سالہ خاتون جاں بحق ،28 سالہ نوجوان معمولی زخمی ہوگیا ،رپورٹ درج نہ کرنے پر لواحقین خاتون کی لاش ہسپتال کی بجائے گھر لے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ پر واقعہ کوکار اڈہ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 75 سالہ خاتون امیراں بی بی زوجہ عمر شیر قوم حسام سکنہ اعوان پہاڑپور موقع پر جاں بحق جبکہ 28سالہ طاہر خان ولد محمد جان قوم حسام سکنہ اعوان معمولی زخمی ہوگیا ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس فوری موقع پرپہنچ گئے تاہم لواحقین کی جانب ٹرک ڈرائیو رکے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی اور رپورٹ نہ کرنے پرلواحقین خاتون کی لاش کو ہسپتال کی بجائے گھر لے گئے جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔


بھائی نے بھائی پر فائر کھول دیا

ڈیرہ اسماعیل خان : گھریلولڑائی جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر فائرکھول دیا ،بھائی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،پولیس نے زخمی کے دوسرے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی کے علاقہ کوٹ ولی داد میں ملزم عبدالصمد ولد عنایت اللہ قوم گنڈہ پور سکنہ کوٹ ولی دات نے گھریلو لڑائی جھگڑے میں اپنے بھائی 32 سالہ تاج محمد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،زخمی کو بہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے زخمی کے دوسرے بھائی سمیع اللہ کی رپورٹ پر ا ن کے بھائی ملزم عبدالصمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


ٹماٹر کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹماٹر کی اونچی اڑان ایک مرتبہ پھر جاری ، ٹماٹر کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے دو روز کے دوران ڈیرہ میں ٹماٹر120 سے 150روپے فی کلو تک پہنچ  گیا ہے شہر میں ٹماٹر کی قیمت نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی۔ شہر کے مختلف بازاروں میں فی کلو ٹماٹر 120 سے 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگے ہیں۔دکانداروں کے مطابق ہول سیل  مارکیٹ میں ٹماٹر 80 سے 100 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ، اس لئے ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ہول سیلرز کا موقف ہے کہ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر کی درآمد ختم ہونے سے ملک میں سپلائی اور ڈیمانڈ کا فرق میں اضافہ کر دیا ہے دوسری جانب سندھ میں ٹماٹر کی نئی فصل کا آغاز ہوچکا ، آئندہ کچھ روز میں سپلائی معمول پر آجانے سے قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔۔ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں کمی آ گئی ہے۔زیادہ تر شہریوں نے ترکاریوں میں انار دانا اور آم چورے کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گرین ہاوسز بند ہونے سے ٹماٹر کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ نومبر کے آغاز میں سردی پڑنے سے موسم سرد ہوا جس سے بعض علاقوں میں فصل تاخیر کاشکار ہو ئی ہے رواں ماہ جیک آباد سے ٹماٹر شروع ہو جائینگے۔


قتل کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری دھر لیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:رحمانی خیل کے قریب تھانہ نواب شہید پولیس نے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید پولیس نے گاﺅں رحمانی  خیل کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کو29اگست 2019کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان  بدالرشید ولد نور خان سکنہ رحمانی خیل اور رمضان ولد اختر سکنہ رحمانی خیل کو گرفتار کرلیا۔


حج عمرہ ٹورز کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ شہر و گردونواح میں ٹریولز ایجنسیوں کی بھرمار، پڑوسی اضلاع کے ایجنٹوں کی ملی بھگت سے مختلف کمپنیوں کی ائر لائنز کی ٹکٹیں فروخت کرنیوالوں نے حج عمرہ ٹورز کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں جگہ جگہ ٹریولز ایجنسیاں قائم ہوچکی ہیں جن میں سے اکثر کے پاس اس کارروبار کے لئے لائسنس ہی نہیں ہیں وہ کسی دوسرے شخص کے نام سے برانچیں کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں جن ٹریولزایجنسیوں کو صرف ائر لائنز کی ٹکٹیں فروخت کرنے کی اجازت ہے وہ اپنے اس دھندہ میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے عوام کو مختلف قسم کے حج و عمرہ پیکجز کے لالچ دیکر حج و عمرہ کی ادائیگی کی خواہش رکھنے والوں سے ہزاروں، لاکھوں روپے اینٹھ رہے ہیں یہی نہیں بلکہ خواتین کے ساتھ نامحرم افراد کو محرم ظاہر کرکے عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھجوایاجاتا ہے جو کہ اسلامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


پنسار صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ شہر و گردونواح میں پنسار اور دیسی ادویات فروخت کرنیو الے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، جڑی بوٹیاں یونانی ادویات کے کوئی نرخ مقرر نہیں، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں دیسی ادویات اور جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والے طب یونانی اور نام نہاد حکیموں نے لوٹ مار مچارکھی ہے، جن میں سے اکثریت کے پاس طب یونانی کی کوئی سند نہ ہے اور نہ ہی ان کے پاس ادویات فروخت کرنے کا اجازت نامہ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح حکومت نے میڈیکل سٹوروں کے لئے ضابطہ قانون بنائے ہیں اسی طرح طب یونانی کے نام پر علاج معالجہ کرنے اور دیسی جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والوں کے لئے بھی ضابطہ قانون بنایا جائے اور اس پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔


بہنوئی نے سالے پر فائرنگ کردی

ڈیرہ اسماعیل خان:بہنوئی نے سالے کے رشتہ پر ناراض ہوکر اسے فائرنگ سے زخمی کردیا ، پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر اس کے بہنوئی کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گاﺅں ڈھلہ میں ملزم زاہد خان بلوچ سکنہ ڈھلہ نے اپنے سالے احسان اللہ ولد بشیر حسین بلوچ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران بھتیجے نے آکر بتایا کہ باہر کوئی آدمی آپ کو بلا رہا ہے میں باہر نکلا تو وہاں بہنوائی زاہد خان بلوچ مسلح موجود تھا جس نے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے میں لگ کر زخمی ہوگیا ۔زخمی نوجوان نے پولیس کو وجہ عداوت بیان کی کہ میرا رشتہ طے ہونے پر تنازع ہے ۔، پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر اس کے بہنوئی کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔


عوام ٹماٹر کا استعمال ترک کردیں ،راجی اختر علی

ڈیرہ اسماعیل خان :مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے مہنگائی اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں عوام اور خصوصاً دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ہفتے تک ٹماٹر کا استعمال ترک کردیں اور ٹماٹر کی بجائے سالن کی تیاری میں دہی کا استعمال کریں تاکہ 150روپے فی کلوسے زائد کی قیمت میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی بے لگام قیمتوں کو پر لگ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیتے ہیں، حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام پر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔


ہاسپٹل ڈائریکٹر تنازع شدت اختیار کرگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :ہاسپٹل ڈائریکٹر تنازع شدت اختیار کرگیا ،عدالتی احکامات کے باوجود چار چ نہ ملنے پر ڈاکٹر کریم شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہاسپیٹل ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں ان کے دفتر کے تالے توڑ کر اس پر زبردستی قبضہ کرلیا ،بی او جی چیئر مین نے ہاسپٹل ڈائریکٹر کے دفتر پر زبردستی قبضہ کرنے اور سٹاف کوڈرانے دھمکانے ہراساں کرنے پر کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ کو درخواست دے دی ،واقعہ کی چھان بین کے لئے ڈی ایس پی سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس جانب سید عتیق شاہ اور جسٹس جانب صاحبزادہ اسد اللہ خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر کریم شاہ کی ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری ہونے پر انہوں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا جس پرانہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پربحال رکھنے کے ساتھ ان کے خلاف مالی بدعنوانی سمیت دیگر تحقیقات مکمل کرنے کے علاوہ انہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش رہنے کے دورانیہ کی تنخواہ بھی ادا نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کا چارج نہ ملنے پر وہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے اور ہاسپٹل ڈائریکٹرڈاکٹر فرخ جمیل کے ہسپتال کے راﺅنڈ پر ہونے کے باعث ان کی غیر موجودگی میںان کے دفتر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور دفتر پر قبضہ کرلیا۔ اطلاع پر ڈاکٹر فرخ جمیل اپنے دفتر پہنچے تو اس کے تالے ٹوٹے ہوئے اورڈاکٹر کریم شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اندر موجودپائے گئے ۔ انہوں نے تمام  واقعہ کی رپورٹ بی اوجی چیئر مین کوارسال کی جس پر بی او جی کے چیئرمین ارشد خان استرانہ نے تحریری طور پر کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کو ڈاکٹر کریم شاہ کے خلاف درخواست دی جس میں کہا گیا  ہے کہ ڈاکٹر کریم شاہ نے ہاسپٹل ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں غیر قانونی طور پر ان کے دفتر کے زبردستی تالے توڑ کر وہاں پر قبضہ کیا جبکہ وہاں موجود سٹاف کو ڈرایا دھمکایا اور حراساں بھی کیاگیا ہے ۔ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذید قانونی کاروائی کے لئے واقعہ کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔


سردی کی شدت میں اضافہ ،کئی علاقوں سے گیس غائب

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ،کئی علاقوں سے گیس غائب ،ڈیرہ اسماعیل خان میں دری کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کئی علاقوں سے گیس غائب ہوگئی ،صبح اور شام کے اوقات میں کئی گھنٹوں تک گیس غائب رہتی ہے جبکہ رہی سہی کسر بااثر افراد کی جانب سے لگائے گئے کمپریسرز نے فوری کردی جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل غائب رہتی ہے ۔گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی اور لکڑی کے کاروبار سے وابسطہ دکانداروں کی چاندی ہوگئی ہے ۔ایل پی جی اور لکڑی کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہی انہوں نے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کردیئے ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوننے بتایا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے بعد حکومت نے عوام پر گیس لوڈشیڈنگ کی صورت میں ایک اور عذاب مسلط کردیا ہے جس کی وجہ سے شہری نفسیاتی مریض بن گئے ہیں ۔


کھلے عام منشیات کی فروخت کا دھندہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان:شہر کے علاقہ محلہ جوگیانوالہ میں کھلے عام منشیات کی فروخت کا دھندہ جاری ،تھانہ سٹی کا علاقہ محلہ جوگیانوالہ ایک بار پھر منشیات کا گڑھ بن گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محلہ جوگیانوالہ  ،عثمانیہ محلہ ،گلی مندر والی ،گلی محلہ پھلا جت ،امامیہ گیٹ ،گلی نیم والی منشیات فروشوں کے ڈپوﺅں میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے نوجوان منشیات کے عادن بن گئے ہیں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی ،سینکڑوں نوجوان منشیات کے عادی ہوتے جارہے ہیں ۔تھانہ سٹی ڈیرہ کی حدود میں موجود ان علاقوں میں ہیروئن اور دیگر منشیات فروشی کا دھندہ عروج پرہے ۔ڈیرہ شہر وگردنواح کے صحت مند نوجوان نشے کی لت میں پڑ کر زندہ لاشیں بنتے جارہے ہیں متعلقہ تھانہ کے ملازمین سمیت محافظ سکواڈ کے اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور منشیات کے عادی افراد سے مال بٹورنے میں مصروف عمل ہیں ،منشیات فروشوں سے بھی بھتہ وصولی اور منشیات استعمال کرنے والوں سے بھی رقم چھین لی جاتی ہے ۔نشہ خریدنے والے نشیﺅں کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ یاد تک نہیں ،نشے کے مقام پر ایک وقت میں درجنوں سے زائد افراد شنہ کرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ شہر اور عمائدین کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ فروخت ہونے والا یہ زہر پولیس کے ساتھ  ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہریوں نے آئی جی خیبر پختونخوا ،آر پی اوڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان :ضلع ڈیرہ میں بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ۔نئے گھر اور عمارتیں وغیرہ تعمیر کروانے والے شہریون کی چیخیں نکل گئیں ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ہوس زر کی لت میں مبتلا بھٹہ مالکان کی ہٹ دھرمی کے باعث اینٹوں وٹائلوں کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں ،اینٹوں کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ،متعلقہ ذمہ داران کی عدم دلچسپی شہری سراپا احتجاج ہیں ۔اس حوالے سے نئے گھر ،کوٹھیاں ،بنگلے تعمیر کروانے والے شہریوں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی کے  باعث بھٹہ مالکان آئے روز اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ میں ریت ،مٹی ،پانی ،کوئلہ تمام اشیاءضلع ڈیرہ کے تمام علاقوں میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں جبکہ بھٹہ مالکان لاہور ،اسلام آباد ،کراچی کے نرخ ڈیرہ میں لاگو کررکھے ہیں جوکہ نئی عمارتیں تعمیر کرنے والے شہریوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے ۔شہریوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بھٹہ مالکان نے فی ہزار اینٹ کے نرخوںمیں ہزاروں روپے کا راتوں رات اضافہ کردیا ،لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع ڈیرہ میں موجود بھٹہ مالکان کو فی ہزار اینٹ کے پڑوسی اضلاع میں نافذ نرخوں کے مطابق نرخ مقرر کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری تعمیر ومرمت کا کام جاری رکھ سکیں اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں ۔


رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت ولاپرواہی ،ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان:کم عمر لوڈر رکشہ وچنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت ولاپرواہی ،ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ ۔ڈیرہ شہر سمیت گردونواح کے علاقوں کو جانے والی اہم سڑکوں پر کم عمر لوڈر وچنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت ولاپرواہی کے باعث ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے ،رکشہ ڈرائیور ز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے اور نہ ہی شناختی کارڈ ،موٹرسائیکل رکشہ کے کاغذات تک موجود نہیں ہوتے ،نیز کم عمر رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر موت کا رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ،ٹریفک پولسی سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ  اندرون شہر کی سڑکوں اور مضافاتی علاقوں میں کم عمر اور ادھیڑ عمر رکشہ ڈرائیوروں نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے جس کی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے ۔اوباش رکشہ ڈرائیورز نے رکشوں کے اندر ٹیب ریکارڈز نصب کررکھے ہیں ۔سواروں کو رکشے مین سوار کرنے کے بعد غیر اخلاقی گانے اونچی آواز میں چلا دیئے جاتے ہیں ۔اگر کوئی مسافر رکشہ کم رفتار پر چلانے اور ٹیپ ریکارڈ بند کرنے کا مطالبہ  کرے تو رکشہ ڈرائیور گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،سیکرٹری آر ٹی اے ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ نامہ مقرر کیا جائے تاکہ حادثات سمیت لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے طوفان میں اضافہ ہوگا۔سماجی وکاروباری حلقے

ڈیرہ اسماعیل خان :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے طوفان میں اضافہ ہوگا۔سماجی وکاروباری حلقے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے طوفان میں اضافہ  ہوگا ،صنعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے سے ہر چیز کے نرخ بڑھ جائیں گے ۔ان خیالات اظہار سماجی وکاروباری حلقوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ حکومت  کو علم نہیں کہ ان کے اس اقدام سے ملک میں عوام کے مسائل میں کتنا اضافہ ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ بظاہر صرف پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اس سے صنعتی پیداوار کی لاگت میں بڑھوتی ہوئی ہے  جس سے عوام کو مہنگے داموں اشیاءخوردونوش خریدنا پڑتی ہیں ۔اسی طرح ذرائع آمدورفت میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں پر اثر بڑتا ہے جس کا نقصان مسافروں اور گذز کی کیرج کی صورت میں برداشت  کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو ایسے معاملات کا اندازہ نہیں ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھائے تاکہ غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔


ڈاکٹروں کی اکثریت مسیحاوں کے روپ میں جلادوں پر مشتمل ہے، شہری

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈاکٹروں کی اکثریت مسیحاوں کے روپ میں جلادوں پر مشتمل ہے جو مریضوں کا بد ترین استحصال کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔یہ وہ منافع خور ہیں جو ڈگری لیتے ہی اپنا حلف ردی کی ٹوکری میں پھینک کر عوام کے شکار میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر مافیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار شہریوں نے سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹروں کو اخلاقیات کا پابند بنانے کا نظام وضع کیا جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر تھوڑی دیر کے لئے آتے ہیں اورمریضوں سے انتہائی ہتک آمیر سلوک کرکے واپس چلے جاتے ہیں جبکہ شام کو اپنے کلینک میں انہی مریضوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں تاکہ ان کو اچھی طرح نچوڑا جا سکے۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور انکے ہسپتال پیسہ کمانے کی مشین بن چکے ہیں اور مریضوں کو غیر ضروری ٹیسٹوں اور ادویات کے زریعے بھی لوٹا جا رہا ہے۔ مریضوں کواچھی اور سستی ادویات کے بجائے مہنگی اور غیر معیاری ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اسکے بدلے فارماسیوٹیکل کمپنیاں انھیں بھاری رشوتیں دیتی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت جان بوجھ کر خراب رکھی جاتی ہے تاکہ عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوں۔سرکاری ہسپتالوں کی مشینیں بھی خراب کر دی جاتی ہیں تاکہ عوام ان ہسپتالوں کے سامنے بنے ہوئے سینٹروں سے ٹیسٹ کروائیں۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو نوٹس بھیجنے اور دھمکانے سے کام نہیں چلے گا ڈاکٹروں کی چالیس روز سے جاری ہڑتال کو سختی سے کچلنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سالہا سال سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر ان پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا جو زیادتی ہے اس لئے ٹیکس حکام کو اس مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کرنی چاہئے ۔


میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سال اول کی 1382نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام امسال صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سال اول کی 1382نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے ،اوپن میرٹ کے داخلے شروع ہوگے ہیں جبکہ دوسرے تمام داخلے 12نومبر تک مکمل کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ داخلے صوبے کے 10میڈیکل اور 4 ڈینٹل کالجز میں دیے جارہے ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری اشتہارات تقسیم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔نیب نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو اخبارات کی اے بی سی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے جس میں ملنے والی معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔اشتہارات کیتقسیم کار سے متعلق تحقیقات کی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔شوکت یوسفزئی کے مطابق تحقیقات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، نیب نے پی آئی ڈی سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔

About The Author