مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ غازیخان. :

صوبائی وزیر انہار پنجاب سردار محسن خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غریب عوام کو ریلیف دلانا ہے ۔ جس کیلئے محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔زرعی اجناس کی مناسب قیمت دلانے کے ساتھ منڈیوں میں ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔زمیندار اور آڑھتی جائز منافع پر پھل اور سبزیاں مارکیٹ بھیجیں تاکہ غریب صارفین کیلئے ریڑھیوں پر کم قیمت میں پھل اور سبزیوں کی دستیابی ممکن ہوسکے۔

صوبائی وزیر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے منڈیوں میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔انہوں نے زمینداروں اور آڑھتیوں سے بھی ملاقات کی اور رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے ۔

اعلی افسران کی روزانہ کی بنیاد پرنیلامی کی نگرانی کیلئے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈی میں پھل اور سبزیوں کے نرخ کا ریکارڈ مرتب کرایا جارہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان.

سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سید ظفریاب حیدر کا راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

دورے کا مقصد کاشتکاروں کو ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال بارے رہنمائی فراہم کرنا ہے مزید برآں محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کی ٹڈی دل کی سرویلنس کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ سید ظفر یاب حیدر نے محمد پور، جام پور، کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے فصلوں کی کاشت کے علاقوں میں ٹڈی دل کی موجودگی کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیدظفر یاب حیدر نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے یہ غول مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس کوسٹل ائیریاز (Coastal Areas) کی طرف جار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوارم صرف رات گزارنے کے لیے درختوں، جھاڑیوں اورفصلوں پر بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جنوب سے شمال کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کے سلسلہ نے ٹڈی دل کا رخ راجھستان سے چولستان کی طرف موڑدیا۔ مکڑی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی  بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ کی طرف واپس ہجرت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک کپاس، کماد، مکئی اور پیاز کی فصلوں کو مکڑی کے بیٹھنے کی وجہ سے بالکل نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کو ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔

کاشتکاروں سے کہا جارہا ہے کہ ٹین کے ڈبے، ڈھول اور پٹا خے وغیرہ بجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی کاشتہ فصلوں مثلاً برسیم، لوسرن، سرسوں، رایا اور سبزیوں وغیرہ پر ٹڈی دل کو ہرگز نہ بیٹھنے دیا جائے کیونکہ یہ ان فصلات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کاشتکار اپنی فصل کو بچانے کیلئے ٹین کے ڈبے مسلسل بجاتے رہیں تاکہ ٹڈی دل کو ایک جگہ ٹھہرنے کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کی موجودہ حالت صرف واپسی کی اڑان بھرنے میں مصروف ہے  لہذااسے جلدی اڑانے کے لیے سورج نکلنے کے فورا بعد متواتر ڈرم بیٹنگ (Beating)کرتے رہیں۔ قبل ازیں سید ظفر یاب حیدر نے ڈپٹی کمشنر راجن پورافضل ناصر خان سے ٹڈی دل کی سرولنس وکنٹرول کی سرگرمیوں بارے میٹنگ کی۔

اس موقع پر ٹڈی دل کے کنٹرول وسرویلنس کے سلسلہ میں جاری مختلف سرگرمیاں زیر بحث آئیں اور باہمی معلومات کا تبادلہ سمیت آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان عبدالغفور غفاری،ڈپٹی ڈائریکٹر زچودھری محمد ارشاد،محمد اقرار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، محمد سلیمان سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان.:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری سیٹلمنٹ و اسٹیبلشمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب محمد شاہد نے۔ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید سے ضلع میں جاری بندوبست اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری بندوبست محمد شاہد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں بندوبست دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔کتب اور آلات کیلئے ضروری فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موقع اور ریونیو ریکارڈ کی پڑتال کرتے ہوئے بندوبست کیا جائے کسی کو جائیداد اور اور حق سے محروم نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ فورٹ منرو سمیت تحصیل کوہ سلیمان میں بندوبست کیا جارہا ہے فورٹ منرو کے پانچ میں سے چار مواضعات کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔پانچویں موضع کا بھی 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں تحصیلدار مشتاق محمود لغاری اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان.

: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کے عوام کے مسائل کو بروقت حل کرایا جائیگا۔بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام ریلیف دلایا جائے۔میونسپل کمیٹی آفس میں عوامی مسائل اور کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے تونسہ شریف کو موسی خیل سے ملایا جائیگا۔ بین الصوبائی روڈ کے منصوبہ پر دو راب 71 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کوہ سلیمان کے پہاڑوں کو کاٹ کر معیاری روڈ بنایا جارہا ہے روڈ کی تکمیل سے دونوں صوبوں کے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی ہدایت پر کاشتکاروں کو معاشی ریلیف دلایا جائیگا۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن سمیت پانچ فرم کے گندم کے بیج پر سبسڈی واؤچر دئیے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے بتایا کہ تحصیل تونسہ شریف کے رجسٹرڈ کا شتکاروں کو تونسہ مرکز سے 50 کلوگرام وزن فی بیگ کے 1143 اور وہوا مرکز سے 1511 تھیلے گندم کے بیج پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد دئیے جارہے ہیں ۔

اور بوری میں موجود سبسڈی واؤچر کا نمبر قومی شناختی کارڈ کے نمبر کے ساتھ 8070 پر بھیجا جائیگا اور 1200 فی بیگ ایزی پیسہ کے ذریعے کاشتکاروں کو ملیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم نے بتایا کہ دیگر پری کوالیفائیڈ چار فرموں کے بیج کے بیگ میں بھی سبسڈی واؤچر موجود ہوں گے.

انہوں نے بتایا کہ ابتک تحصیل کے 18918 کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا اور مخصوص فارم پر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔فارم زراعت آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان. :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائیگا۔

گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکلیں۔سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات،گرفتاریاں اور بھاری جرمانے کئے جائیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ضلع میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کی رہنمائی اور سہولیات کا خیال رکھا جائے۔

سائلیں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان. :

.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے مزید مستحق افرادمیں مالی امداد کے چیک تقسیم کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے خدیجہ مائی،بشیر احمد،بلال احمد،حاجی محمد فیاض اور دیگر کو مالی امداد کے چیک دئیے.


ڈیرہ غازیخان. :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تونسہ میں چڑیا گھر کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کردی ہیں تعمیراتی کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرکے پیشرفت رپورٹ مرتب کی جائے گی۔منصوبہ کی تکمیل سے عوام کو معیاری تفریح میسر ہوگی۔منصوبہ میں غیر ضروری تاخیر پر کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

400 کنال کے قریب رقبہ پر منی چڑیا گھر تعمیر کیا جارہا ہے منصوبے پر 12 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور ابتک تقریبا دس کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ منی چڑیا گھر کے مکمل رقبہ پر چار دیواری اور پانی کے ذخیرہ کیلئے او ایچ آر تعمیر کرلی گئی ہے۔

آفیسرز بلاک،گریڈ ایک سے 17 کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز،کینٹین، ٹکٹنگ بوتھ،بندر گھر اور پرندوں کی ایوری کی فنشنگ کی جارہی ہے۔بیت الخلاء کے فرش کا کام جاری ہے،ہرن گھر اور دیگر پرندوں کے شیلٹر کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جانوروں کے انکلوژر کے گرد باڑ لگائی جا رہی ہے۔مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان. :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔اساتذہ بروقت حاضری یقینی بنائیں۔غیر حاضری اور تدریسی فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں کے معائنہ کے دوران کہی۔ انہوں نے بارتھی اور دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔کلاس رومز میں جاکر تدریسی ماحول چیک کرنے ساتھ بچوں سے مصافحہ کیا۔انہوں نے بچوں سے تعلیم اور اساتذہ کے رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں رٹا لگانے کی روش ترک کرکے سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرائی جائے۔کردار سازی اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کے لئے خصوصی دلچسپی لی جائے۔این ایس بی فنڈ کو سکول میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے کام سے پہلے اور بعد کا تصویری اور دیگر ریکارڈ مرتب کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان. :

سول ڈیفنس کی کاروائیاں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 12 مقدمات درج کر کے 12 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد کریم قریشی نے بتایا کہ محکمہ سول ڈیفنس غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے ۔

شہر اور گردونواح کے علاقوں میں محکمہ نے غیر قانونی پیٹرول بیچنے والوں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔

غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف مختلف تھانوں جس میں تھانہ وہوا میں 2،تھانہ کوٹمبارک 2، تھانہ جھوک اترا 2، تھانہ گدائی 1، جبکہ تھانہ سٹی میں دو مقدمات درج کر کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر معزز عدالت نے ملزمان کے خلاف 12 لاکھ روپے کے جرمانے کئے۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی ہدایت پر وزرائ،مشیر اور معاون خصوصی کو اضلاع میں پرائس کنٹرول،ترقیاتی منصوبوں،کھلی کچہری،انسداد ڈینگی مہم،سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر امور کی نگرانی کے فرائض سونپ دئیے گئے۔

ہیں۔صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری کو ضلع ڈیرہ غازی خان،صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کو ضلع راجنپور،مشیر زراعت عبدالحئی دستی کو ضلع مظفرگڑھ اور مشیر اوقاف سید رفاقت علی خان گیلانی کو ضلع لیہ کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

آر پی او ڈی جی خان عمران احمرکا پولیس لائینز کا دورہ، جنرل پریڈ،سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کاانعقادکیا گیا ۔ جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی جنرل پریڈ کا مقصد پولیس ملازمین میں ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانا ہے ،

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے پریڈ سے سلامی لی اور ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ سرکاری پولیس موبائلز کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کر تے ہو ئے آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے ادا کریںفرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اسد سرفراز کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،دوران کاروائی 3 ملزمان شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق۔

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کے ایس ایچ او عبد الرﺅف نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے تین ملزمان کامران عرف کاکا مسیح، محمد وسیم عرف کالا اور خادم حسین کو چھاپہ مار کر گرفتارکر لیا اوردوران کاروائی ملزمان کے قبضہ سے 120 بوتل شراب برآمد کر لی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئےتفتیش شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ عبداالرﺅف نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اسد سرفراز نے سرکل سٹی اور سرکل کوٹ چھٹہ کے ایس ایچ اوز سمیت تفتیشی آفیسران سے کرائم میٹنگ کی ،میٹنگ میں اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر سمیت دونوں سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے سرکل سٹی اور سرکل کوٹ چھٹہ کے ایس ایچ اوز سمیت تفتیشی آفیسران سے کرائم میٹنگ کی میٹنگ میں اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر سمیت دونوں سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے بھی شرکت کی۔

دوران میٹنگ ڈی پی او نے ہر تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیںتھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی پی او نے دوران میٹنگ جملہ تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوکیا جائے پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیںانھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی زیادہ سے زیادہ کاروائی کریںڈی پی او اسد سرفراز نے مزید کہا کہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں،

مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر کیا جائے۔

%d bloggers like this: