نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہاطوفان:ماہی گیر 6 نومبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں،محکمہ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کا کہناہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب میں 705کلو میٹر کے فاصلے پر ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نےطوفان ماہا کےکیٹیگری تھری میں انٹری سے متعلق ایڈوائزری  جاری کردی ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبر دار کیا ہے کہ ماہی گیر چھ نومبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کا کہناہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب میں 705کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔طوفان ماہا کے گرد ہوا 170 سے 210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔

سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان ماہا کا سفر شمال مغرب کے جانب جاری ہے۔ ماہا اگلے بارہ گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب مکمل مڑ جائے گا۔ ماہا اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں انڈین گجرات سے ٹکرا کے کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان ماہا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ۔طوفان کے زیر اثر موسمی اثرات کے باعث کراچی میں اونچی لہروں اور بدین،تھرپارکر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

About The Author