لاہور:پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے نام کر لیا، ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
آج لاہور میں ون ڈے سیریز کا دوسرا اور آخری ٹاکرا ہواتو مہمان ٹیم نے پہلی ہار کا بدلہ چکا دیا، قومی ویمن ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری اور مقررہ اوورز میں دو سو دس رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی مڈل آرڈر بیٹسمین فرغانہ حق کے سڑسٹھ اور مرشدہ خاتون کے چوالیس رنز نے ٹیم کو جیت کے کنارے پہنچا دیا، مہمان ٹیم نے آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے بعد قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےکہا ہماری ٹیم نے آخر میں اچھا کم بیک کیا لیکن فتح یاب نہ ہو سکے۔
میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیشی کھلاڑی مرشدہ خاتون اور مینجر جاوید عمر سیریز برابر کرنے پر خوش نظر آئے۔یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں دیگر ٹیموں کو بھی آنا چاہیے ۔
مینیجر بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم جاوید عمر نے کہا کہ بنگلہ دیش جاکر اچھی رپورٹ دونگا ،اپنی مردوں کی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کا کہوں گا۔
بنگلادیشی خواتین کرکٹ ٹیم کی فرغانہ حق پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔ مہمان ٹیم کی فرغانہ حق اور قومی اوپنر ناہیدہ خان کو پلئیر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی