گوادر:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور وائس چئیرمین این ڈی آر سی ننگ جزہی نے گوادر سٹی کے اندر 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیاہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور وائس چئیرمین این ڈی آر سی ننگ جزہی نے گوادر کا دورہ کیا اور گوادر میں جاری سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے دی گئی خصوصی مراعات پر مشاورت ہوئی ، جس پر وائس چئیرمین این ڈی آر سی نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ چین کی جانب سے گوادر کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تحت 4000 سولر ہاؤس ہولڈ یونٹ دیے گئے ہیں تاکہ گوادر کے اندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے گوادر نارتھ فری زون فیز 2 ، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،