اسلام آباد: نواز شریف کی ہفتے کے روز درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عام سائلین کے لیے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھول دیا گیا،عام سائلین بھی چھٹی کے روز عدالت سے فوری نوعیت کے کیسز میں رجوع کرسکیں گے۔
چھٹی کے روز عدالتی سماعت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیاہے ۔
عدالت عالیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عام سائلین کے لیے دفتری اوقات کے علاوہ بھی ایمرجنسی کیسز سنے جائیں گے، عام سائلین کی سہولت کے لیے چھ افسران تعینات کردیے گئے۔
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اس ضمن میں نوٹیفیکششن بھی جاری کردیا گیاہے۔
نوٹیفیکشین میں کہا گیاہے کہ تین قسم کی درخواستوں پر بلا تاخیر فوری طور پر سماعت کی جائے گی،قیدی کی جان کو شدید خطرہ ہونے کے پیش نظر دفتری اوقات کے علاوہ سماعت کی جائے گی۔
اسی طرح ایسا کوئی بھی کیس جس پر چیف جسٹس مطمئن ہوں کہ فوری نوعیت کا ہے،چھٹی کے روز بھی سنا جائے گا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمرجنسی کیسز کے لیے چھ مجاز افسران مقرر کردیے ہیں۔
مجاز افسران دفتری اوقات کے بعد بھی دستیاب ہونگے، ہنگامی صورت میں ایڈیشنل رجسٹرار نوٹیفکیشن پر دیے گئے نمبر پر ہروقت دستیاب ہونگے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز افسران میں ڈپٹی رجسٹرار سلطان محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد، اسٹنٹ رجسٹرار شیخ روہان شامل ہیں۔
اسی طرح اسٹنٹ رجسٹرار محمد عرفان، اسٹنٹ رجسٹرار شاہد ندیم اور ارباب محمد امجد کو بھی شامل کیا گیاہے ۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیاہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،