سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 9 ہوگئی ، پولیو سے متاثرہ بچہ ادارہ برائے امراض اطفال میں دم توڑ گیا۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 81 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
سندھ کے ضلع سجاول کارہائشی 36ماہ کاامان عمر گردوں کےامراض میں مبتلا رہنے کے بعد این آئی سی ایچ کراچی میں انتقال کرگیا .
امان کے انتقال سے پہلے ٹیسٹ کرائے گئے تو پولیو وائرس ک تشخیص ہوئی ۔۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد نو ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد81 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں معطل انسدادا پولیو کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکاہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق 16 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس میں رہ جانے والےبچوں تک رسائی کویقنی بنایا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب