عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے،وہ کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ورلڈ بینک کے صدر کل شام کاروبار میں آسانیوں کے متعلق تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔
عالمی بینک کے صدر کی کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔ ورلڈ بینک کے صدر کل شام کاروبار میں آسانیوں کے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے
تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے ،ڈیوڈ میلپس 31اکتوبر کو اکنامک منسٹرز سے راؤنڈ ٹیبل کریں گے، راؤنڈ ٹیبل میں ٹیکس اور سرکلر ڈیٹ کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
خواتین کی معیشت میں شراکت داری پر بھی راؤنڈ ٹیبل میں بات چیت ہوگی،عالمی بینک کے صدر کل صبح تربیلا سائٹ کا دورہ بھی کریں گے،تربیلا سائٹ پر وہ پنجاب کے کسانوں سے ملاقات کریں گے۔
شیڈول کے مطابق ڈیوڈ میلپس 31اکتوبر کو خواتین ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کریں گے، عالمی بینک کے صدر بینظر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ کریں گے، بی آئی ایس پی کےمستحقین سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
ڈیوڈ میلپس وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں ۔
ورلڈ بینک کے صدر کے اعزاز میں 31اکتوبر کو عشائیہ بھی دیا جائے گا، وہ یکم نومبر کی صبح اسلام آباد سے کراچی جائیں گے،عالمی بینک کے صدر یکم نومبر کو کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کریں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ نیشنل پیمنٹس سسٹم اسٹریٹجی کا اجراء کریں گے،عالمی بینک کے صدر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں ملاقات شیڈول میں شامل ہے،عالمی بینک کے صدر کا دورہ پاکستان یکم نومبر کی رات ختم ہوجائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،