دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور میں سگی بیٹیوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا

پولیس کی زیر حراست بہنوں نے تفتیش کے دوران پسند کے رشتے سے انکار کرنے پر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پشاور میں سگی بیٹیوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا، قتل کے بعد بیٹیوں نےواقعے کوخودکشی کا رنگ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں 25 اکتوبرکو  مشتاق نامی محنت کش کو قتل کیا گیا تھا جس کو گھر والوں خودکشی کا رنگ دیا۔

پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کے مقتول کو اپنی ہی جواں سال بیٹیوں نے قتل کیا تھا۔پولیس نےقتل میں ملوث  دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

پشاور کے ایس ایس پی آپریشن ظہورآفریدی کے مطابق پسند کی شادی سے روکنے پر جواں سال بہنوں نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں نے منیر نامی ملزم کے ساتھ  اپنے والد کو قتل کی منصوبہ بندی  بھی کی تھی۔

پولیس کی زیر حراست بہنوں نے تفتیش کے دوران پسند کے رشتے سے انکار کرنے پر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم بہنوں کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

About The Author