نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے یو آئی کا آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا، اپوزیشن کا بھرپور استقبال

آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہورسے راولپنڈی پہنچے گا ،رات پنڈی میں قیام کے بعد اگلی صبح اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

لاہور: جمیعت علما اسلام (ف) کا آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا جہاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قافلے کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

آزادی مارچ کا قافلہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پہنچ گیا جس کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ضلعی تنظیم سمیت اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی اور دیگر شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: ہم ووٹ کے ڈاکوؤں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اطلاعات کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ روٹ پلان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے ملتان روڈ اور وہاں سے ہوتا ہوا لاہور پہنچا۔ جے یو آئی کے آزادی مارچ کے شرکا نے رات کو لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ کیا۔

لاہور آزادی مارچ شرکاء کے شرکاء کے لیےناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے شرکاء گریٹر اقبال پارک میں آرام کے بعد ناشتہ کرنے میں مصروف ہیں ۔

جمعیت علمائے اسلام لاہور کی جانب سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے،صبح ہوتے ہی شرکا گریٹر اقبال پارک میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ،انتظامیہ نے 10 بجے تک آزادی مارچ کے تمام شرکاء کو گریٹر اقبال پارک پہنچنے کی ہدایت کرر کھی ہے۔

آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہورسے راولپنڈی پہنچے گا ،رات پنڈی میں قیام کے بعد اگلی صبح اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

ادھر اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مقامی رہنماوں کی بیٹھک ہوئی ۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں استقبالیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔

دو بڑے مقامات پر تمام اپوزیشن جماعتیں کا ملکر استقبالیہ کمیپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ایک بڑا کیمپ روات ٹی چوک پر قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

استقبالیہ کیمپ مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام ف اور پیپلزپارٹی ملکر قائم کریم گی۔

دوسرا استقبالیہ کیمپ 26 نمبر چونگی پر قائم کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کی جانب سے روات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ازادی مارچ کا استقبال کریں گے۔

26 نمبر چونگی پر انجم عقیل اور دیگر رہنما آزادی مارچ کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔

استقبالیہ کیمپس کے قائم کرنے کا فیصلہ آج اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور جمیعت علماء اسلام ف امیر عبدالمجید ہزاروی نے شرکت کی۔

About The Author