کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں مرغیوں ، انڈوں اور چوزوں کے چرچے ، جی ڈی اے کے نومنتخب رکن معظم عباسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
جی ڈی اے کے رکن معظم عباسی نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں عملے سے بدتمیزی پرمعذرت بھی کرلی۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ ماہی گیری اور مویشی سے متعلق سوالات وجوابات کے دوران آج ایک بار پھرمرغیوں۔انڈوں اور چوزوں کے سوپ کا تذکرہ چل نکلا۔
اسپیکرآغا سراج درانی سے بھی کہے بغیررہا نہیں گیا اور بولے کے چوزوں کے سوپ میں بہت مزہ ہے اور مرغے لڑائے بھی جاتے ہیں۔
لاڑکانہ سے نومنتخب رکن معظم عباسی نے اسپیکرآغا سراج درانی سے رکنیت کا حلف لیا۔نومنتخب رکن نے گزشتہ اجلاس کے دوران اسمبلی عملے سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی ۔
تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان کی تحریک التواء پر وزیرصحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ کے آٹھ اضلاع میں یورپی یونین کے تعاون سے غربت مٹاوپروگرام شروع کیا گیاہے۔
اسپیکرآغا سراج درانی نے اجلاس یکم نومبر بروز جمعہ دوپہرڈھائی بجے تک ملتوی کردیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،