دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ میں کیڈٹ گلزار حسین کا کردار ادا کرنے والا سرائیکی نوجوان کون ہے؟

ڈرامہ سیریل عہد وفا کی  کاسٹ میں عثمان خالد بٹ،احد رضا میر، عدنان گاڈی،احمد علی اکبر، وہاج علی،زارا نور عباسی، ونیزہ احمد اور دیگر شامل ہیں۔

تونسہ شریف (نامہ نگار) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ میں کیڈٹ گلزار حسین کا کردار ادا کرنے والے نوجوان کا تعلق سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی بستی گاڈی جنوبی سے ہے ۔

نوجوان عدنان گاڈی بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین تھے ایف ایس سی کوٹ ادو پنجاب کالج سے کرنے کے بعد پاکستان کے سنئیر اداکار طلعت حسین کی اکیڈمی میں کراچی میں اداکاری کی تربیت  بھی لے رہے ہیں

نوجوان اداکارعدنان گاڈی نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘وطن کے ایسے جانباز سپوتوں کی داستان ہے جو اس کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  چار دوستوں کی کہانی ہے جوزندگی کے مختلف نشیب و فراز ایک ساتھ طے کرتے ہیں ان کی زندگی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہے ۔

عدنان گاڈی نے کہا کہ پاک فوج میں خدمات کے دوران وہ وفا کو نہ صرف عہد سے منسوب کرتے ہیں بلکہ اس عہد کو پورا کرتے ہوئے کبھی دشمن کے سامنے کوہ گراں ثابت ہوئے ہیں تو کبھی اس کی حفاظت کی خاطر اپنی جان سے بھی گذر جاتے ہیں ۔

کہانی کے رائٹر مصطفی آفریدی اور یہ آئی ایس پی آر اور ایم ڈی پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ہے۔

ڈرامہ سیریل عہد وفا کی  کاسٹ میں عثمان خالد بٹ،احد رضا میر، عدنان گاڈی،احمد علی اکبر، وہاج علی،زارا نور عباسی، ونیزہ احمد اور دیگر شامل ہیں۔

About The Author